جے ایس بینک نے واٹس ایپ پر سیلف سروس بینکنگ شروع کر دی

منگل 8 اکتوبر 2019 19:31

جے ایس بینک نے واٹس ایپ پر سیلف سروس بینکنگ شروع کر دی
لاہور۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) جے ایس بینک نے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کی دنیا میں ایک اور جدت متعارف کراتے ہوئے Infobip کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں واٹس ایپ پر سیلف سروس بینکنگ چینل متعارف کرائی گئی ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ اس سروس کے آغاز سے صارفین کو بینک کی مصنوعات اور خدمات تک رسائی حاصل ہوگی اور وہ جے ایس بینک کی شاخوں، اے ٹی ایمز اور جے کیش ایجنٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔

صارفین کے لئے یہ سروس بالکل مفت ہوگی اور انہیں کسی قسم کے رجسٹریشن کے عمل سے نہیں گذرنا پڑے گا۔ اس سروس کو استعمال کرنے والے صارفین +923487003000 نمبر پر محض ایک میسیج بھیج کر جے ایس بینک کی خدمات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واٹس ایپ پر محفوظ پیغامات کے ذریعے بینک اپنے صارفین کی تصدیق کے بعد انہیں خواہ وہ دنیا میں کہیں بھی ہوں، مطلوبہ خدمات فراہم کرے گا۔

اس سیلف سروس بینکنگ چینل تک رسائی دنیا میں کسی بھی جگہ سے ممکن ہے۔ جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باسر شمسی نے کہا کہ صارفین پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے صارفین کو ان کی خواہش کے مطابق بینکنگ کی خدمات بہتر طریقے سے فراہم کریں۔ ہم اس سلسلے میں نت نئے اور جدید ذرائع بروئے کار لانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اپنے صارفین کی ترجیحات پر پورا اتر سکیں، واٹس ایپ کے ذریعے خدمات کی فراہمی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

جے ایس بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر خرم شیخ نے کہا کہ جے ایس بینک ڈیجیٹل ڈویژن فن ٹیک انوویشن کے ذریعے اقتصادی و سماجی مسائل کا حل نکالنے کے لئے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ اپنے صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق بے مثال ڈیجیٹل اور مالیاتی حل سمیت اپنی خدمات پیش کریں۔ واٹس ایپ کے ذریعے چیٹ بینکنگ جیسی جدت سے ہمارے صارفین کا ہماری خدمات پر اعتماد مزید بڑھے گا اور انہیں مزید سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جدت اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے صارفین کو خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے، واٹس ایپ سروس سے صارفین کو ہمارے بینک کی مختلف شاخوں میں جانے کی بجائے ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جے ایس بینک مستقبل کی ڈیجیٹل دنیا کی ضروریات اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کر رہا ہے۔

صارف کی ترجیحی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کے ساتھ بینکنگ سیکٹر میں صارفین کے تجربات کو بہتر بنانے کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے infobip بینکوں کو صارفین کے ساتھ براہ راست رسائی اور خدمات کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے۔ Infobip پاکستان کے کمپنی سیکریٹری گورے ازترک نے کہا کہInfobip کے لئے جے ایس بینک جیسے نمایاں بینک کے ساتھ یہ اشتراک کاراعزاز کا باعث ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ واٹس ایپ کمیونیکیشن چینل کی پیشکش کے ذریعے جے ایس بینک اپنے صارفین کے ساتھ اپنے تعلقات کار کو مضبوط بنا رہا ہے اور اس ڈیجیٹل جدت میں وہ بانی کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے لئے خدمات میں نت نئی مصنوعات اور جدت لانا کسی بھی کارپوریٹ ادارے کی ترجیح ہوتا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ جے ایس بینک پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا بینک ہے جس نے اپنے صارفین کو یہ خدمات فراہم کی ہیں۔ پاکستان میں واٹس ایپ جیسے سب سے مقبول رابطے کے چینل کے ذریعے صارفین کو خدمات فراہم کر کے جے ایس بینک نے بہترین خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس