پہلی ای کامرس پالیسی کی منظوری حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے،محمد احمد وحید

اس سے ای کاروبار اور برآمدات کو بہتر فروغ ملے گا،صدراسلام آباد چیمبر

منگل 8 اکتوبر 2019 20:45

پہلی ای کامرس پالیسی کی منظوری حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے،محمد احمد وحید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2019ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی ای کامرس پالیسی کی منظوری دے کر ایک قابل ستائش اقدام کیا ہے کیونکہ اس سے ملک میں ای کاروبار کو بہتر فروغ ملے گا، نوجوانوں کیلئے روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ای کامرس کاروباراس وقت دنیا میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے کیونکہ یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس برائے ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ۷۱۰۲ میں ای کامرس سیلز میں تیرہ فیصد اضافہ ہوا جو بڑھ کر تقریبا ۹۲ کھرب ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مجموعی قومی پیداوار میں ای کامرس کا حصہ ۶۱ فیصد ہے جبکہ انڈیا کے جی ڈی پی میں ۵۱ فیصد ہے لیکن پاکستان میں مختلف وجوہات کی وجہ سے ای کامرس ابھی تک اپنی اصل صلاحیت کے مطابق ترقی نہیں کر سکی۔

(جاری ہے)

محمد احمد وحید نے اس امید کا اظہار کیا کہ پہلی ای کامرس پالیسی کی منظوری ای کامرس سیکٹر کو فروغ دینے میں مفید کردار ادا کرے گی اور ای تجارت و برآمدات کو فروغ دینے میں سہولت فراہم کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ ای کامرس پالیسی کے تحت حکومت سرکاری و نجی شعبوں کے نمائندگان پر مشتمل ایک نیشنل ای کامرس کونسل قائم کرے گی لہذا انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ چیمبر کے وقتی صدر کو بھی اس کونسل میں شامل کیا جائے تا کہ وہ کونسل میں ایس ایم ایز کے مفادات کا تحفظ کر سکے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمٰن خان نے کہا کہ حکومت ای کامرس پالیسی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائے تا کہ معیشت اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس کے فروغ پانے کے عمدہ مواقع موجود ہیں کیونکہ ہمارے پاس آئی ٹی پروفیشنلز کی کثیر تعداد موجود ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ای کامرس شعبے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرے۔

انہوںنے کہا کہ ای کامرس کی ترقی کیلئے یہ ضروری ہے کہ حکومت پے پال سمیت دیگر انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ ویز کی پاکستان میں دستیابی کو یقینی بنائے تا کہ ای کامرس سیلز کی ادائیگیوں میں سہولت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس پالیسی پر مناسب عمل درآمد سے خواتین انٹرپرینیورز کی حوصلہ افزائی ہو گی جبکہ مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم سائز کے کاروباری اداروں کو بھی بہتر فروغ ملے گا جس سے پاکستان کی معیشت مشکلات سے نکل کر پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہو سکے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی