خام تیل کے نرخ عنقریب 50 ڈالر فی بیرل کے قریب آجائیں گے،روس

خام تیل کے نرخ عنقریب 50 ڈالر فی بیرل کے قریب آجائیں گے،روس
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) روس نے کہا ہے کہ خام تیل کے نرخ عنقریب 50 ڈالر فی بیرل کے قریب آجائیں گے۔ یہ بات روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نووک نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ روس کی سماجی و اقتصادی ترقی بارے پیش گوئی کا انحصار خام تیل کے نرخوں پر ہے اور تیل اور گیس آمدنی کے دو بڑے ذرائع ہیں، توقع ہے کہ تیل کے نرخ عنقریب 50 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آجائیں گے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق روس نے اپنے رواں سال کے قومی بجٹ کو 42 ڈالر فی بیرل کے حساب سے تیار کیا ہے۔

Your Thoughts and Comments