مرد کے بریسٹ بڑھانے کا الزام‘امریکی ملٹی نیشنل کمپنی پر 13کھرب روپے جرمانہ

جمعرات 10 اکتوبر 2019 12:02

مرد کے بریسٹ بڑھانے کا الزام‘امریکی ملٹی نیشنل کمپنی پر 13کھرب روپے جرمانہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) بچوں کی جلد کی مصنوعات، میڈیکل ڈیوائسز اور ادویات تیار کرنے والی امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی’ ’جانسن اینڈ جانسن‘‘ پر ایک بار پھر امریکی عدالت نے بھاری جرمانہ عائد کردیا۔امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کی عدالت نے دنیا کی پرانی ترین کمپنیوں میں سے ایک کمپنی پر 8 ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 13 کھرب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا۔

یہ کمپنی 1889 میں 130 سال قبل بنی تھی اور اس وقت اس کے دنیا بھر میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔یہ کمپنی درجنوں چھوٹی کمپنیوں کی بھی مالک ہے، اس کمپنی کی مصنوعات تقریبا دنیا کے 200 ممالک میں فروخت ہوتی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق اس کمپنی کی گزشتہ برس کی کمائی 80 ارب ڈالر سے زائد تھی۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فلاڈیلفیا کی مقامی عدالت سمیت امریکا کی دیگر عدالتوں میں ’جانسن اینڈ جانسن‘ کے خلاف ہزاروں درخواستیں زیر التوا ہیں۔

تاہم فلاڈیلفیا کی عدالت نے کمپنی پر ایک کیس میں متاثر ہونے والے شخص کو 8 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔رپورٹ کے مطابق ’جانسن اینڈ جانسن‘ پر 26 سالہ امریکی شخص نکولس مری نے دماغی بیماری و مسائل میں مبتلا مریضوں کے استعمال کی دوا کے غلط اثرات پر مقدمہ دائر کیا تھا۔نکولس مری نے کمپنی پر ’رسپیریڈون‘ نامی دوا کے استعمال کرنے کے بعد مقدمہ دائر کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ کمپنی نے اس دوائی کے استعمال کے حوالے سے ضروری وضاحتیں نہیں کیں۔

متاثرہ شخص کے مطابق انہیں آٹزم تشخیص ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے 2003 میں ’جانسن اینڈ جانسن‘ کی مذکورہ ’رسپیریڈون‘ نامی دوا تجویز کی تھی، تاہم اس دوائی کے استعمال سے انہیں نقصان ہوا۔متاثرہ شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ ’رسپیریڈون‘ دوائی استعمال کرنے کی وجہ سے ان کے ’بریسٹ‘ بڑھ گئے جس وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔عدالت نے متاثرہ شخص کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے پر سماعت کے بعد کمپنی پر 8 ارب امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا، تاہم کمپنی نے عدالتی جرمانے کو بہت زیادہ اور غیر حقیقی قرار دیا۔

کمپنی کے مطابق عدالت نے ’رسپیریڈون‘ نامی دوا کے حوالے سے حقائق کو مدنظر نہ رکھتے ہوئے بہت زیادہ جرمانہ سنایا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلاڈیلفیا کی عدالت نے کمپنی کو جس شخص کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا، اسی شخص نے ’جانسن اینڈ جانسن‘ کے خلاف پہلے بھی جرمانے کا ایک کیس جیت رکھا ہے۔نکولس مری نے 2015 میں جانسن اینڈ جانسن کے خلاف بھی 6 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر جرمانے کا مقدمہ جیتا تھا۔

نکولس مری وہ پہلے شخص نہیں ہیں جنہوں نے ’جانسن اینڈ جانسن‘ کے خلاف دائر کیس میں جرمانہ جیتا ہو، اس سے قبل اس کمپنی کے خلاف ایک خاتون نے بھی مقدمہ کردیا تھا۔جانسن اینڈ جانسن پر 2016 میں ایک امریکی خاتون نے پاؤڈر کے استعمال کرنے پر کینسر ہونے کا مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت نے کمپنی کو متاثرہ خاتون کو 5 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسی طرح جانسن اینڈ جانسن پر 2018 میں امریکی ریاست سینٹ لوئس کی ایک عدالت نے تقریبا 5 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا تھا۔جانسن اینڈ جانسن پر رواں برس اگست میں ریاست اوکلوہاما کی عدالت نے 57 کروڑ ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا۔اس کمپنی کے خلاف امریکا کی متعدد ریاستوں میں ہزاروں درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں کمپنی پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔اس کمپنی پر الزام ہے کہ ان کی جلد سے متعلق مصنوعات ’صابن، پاؤڈر و لوشن‘ کینسر سمیت دیگر موذی امراض کا سبب بنتے ہیں۔ساتھ ہی اس کمپنی کی کچھ ادویات کے سائیڈ افیکٹس کے حوالے سے بھی الزامات لگائے جاتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار

کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار