وزیر اعظم کے کامیاب دورہٴ چین سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوگی‘ ایس ایم منیر

وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ معیشت کو سفارت کاری میں اولین ترجیح پر رکھا ہے‘ شیخ عمر ریحان

جمعرات 10 اکتوبر 2019 19:28

وزیر اعظم کے کامیاب دورہٴ چین سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوگی‘ ایس ایم منیر
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر شیخ عمر ریحان، سینیئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت اور نائب صدر سید واجد حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو کامیاب دورہٴ چین پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی اور تجارتی تعلقات کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا بروقت دورہ کیا جس کے بعد سی پیک اور پاک چین تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ انہوں نے سی پیک ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام اور وزیر اعظم عمران خان کی اس کی براہ راست نگرانی کو بھی اہم پیش رفت قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے اہم اقدامات کا عندیہ دیا ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت اور بالخصوص مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید پر پوری پاکستانی قوم ان کی شکر گزار ہے۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ معیشت کو سفارت کاری میں اولین ترجیح پر رکھا ہے اور پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے یہ انتہائی ناگزیر ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین کے بعد پاک چین تجارتی معاہدے اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی توازن کو برقرار رکھنے سے متعلق بھی بنیادی نوعیت کے نکات زیر بحث آئے ہیں، پاکستانی برآمد کنندگان توقع کرتے ہیں کہ ان حالیہ کاوشوں سے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ شیخ عمر ریحان نے کہا کہ پاکستان کے صنعتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، برآمدات میں اضافے اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے صنعتوں کا فروغ ناگزیر ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم کے حالیہ دورہٴ چین میں یہ نکات توجہ کا محور رہے اس لیے ہمیں امید ہے کہ ان کاوشوں سے پاکستان کا صنعتی شعبہ اور برآمدات ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد