بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرامکس فیکٹری کا آغاز

پیر 14 اکتوبر 2019 14:18

بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرامکس فیکٹری کا آغاز
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سرگودھا میں انڈسٹری کے قیام کیلئے چائنہ کے تعاون سے 4 نئی فیکٹریاں قائم کی جارہی ہیں جن میں 1500سے زائد خاندانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے۔ پہلے مرحلہ میں 70 ملین ڈالر سے زائد لاگت سے سرگودھا کے علاقے بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں چینی کمپنی اوریئل اور شالیمار گروپ آف کمپنیز کے باہمی تعاون سے 37 ایکڑ سے زائد رقبہ پر سرامکس فیکٹری کا آغاز ہوگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار شالیمار گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ملک خضر حیات اعوان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملک خضر حیات اعوان نے بتایا کہ 70 ملین سے زائد ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے اس کارخانہ میں 300 سے زائد مقامی خاندانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے جبکہ مزید 3 چینی کمپنیاں یہاں پر سرمایہ کاری کیلئے آرہی ہیں جس سے انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتوں کا جال بچھنا شروع ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ انڈسٹری کے قیام سے علاقہ میں صنعتوں کو فروغ ملے گا اور بے روزگاری کا خاتمہ ہونے کیساتھ ساتھ زر مبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں سہولیات فراہم کرکے حکومت نے سرمایہ کاروں کو اس طرف آنے میں معاونت کی جو خوش آئند ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی