حکومت رئیل اسٹیٹ کے شعبے پر عائد ٹیکسوں پر نظرثانی کرے، محمد احمد وحید

پیر 14 اکتوبر 2019 16:48

حکومت رئیل اسٹیٹ کے شعبے پر عائد ٹیکسوں پر نظرثانی کرے، محمد احمد وحید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ شعبہ معیشت کی ترقی میں کلیدی کردارادا کرتا ہے لیکن ٹیکس معاملات کی وجہ سے یہ شعبہ اس وقت مشکلات کا شکار ہے ، حکومت اس شعبے پر عائد ٹیکسوں پر نظرثانی کرے۔ پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ایک وفد ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس نے ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر کی قیادت میں چیمبر کا دورہ کیا ۔

چیمبر کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدرسیف الرحمٰن خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد میں اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق ،نائب صدر نوید اختر سابق صدور رانا ارشداور چوہدری ندیم الدین اور دیگر عہدیداران و ممبران شامل تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کی ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، غربت کو کم کرنے اور معیشت کو مضبوط کرنے میں ریئل اسٹیٹ شعبے کا کردار بہت اہم ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اس شعبے کیلئے مزید سازگار حالات پیدا کرے۔

محمد احمدوحید نے کہا کہ پاکستان میں سیمنٹ، سٹیل اور بلڈنگ میٹریل سمیت تقریباً پچاس سے زائد صنعتوں کا کاروبار رئیل اسٹیٹ شعبے سے وابستہ ہے لہذا حکومت اس شعبے کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کرے جس سے دیگر صنعتوں کو بھی بہتر ترقی ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ شعبے سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور اگر اس شعبے کی مشکلات کم کی جائیں تو روزگار کے مزید نئے موقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا جس سے غربت و بے روزگاری کم ہو گی۔

انہوں نے وفد کو بتایا کہ ایم سی آئی نے پراپرٹی ٹیکس میں جو تین سو فیصد اضافہ کر دیا تھا چیمبر نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اس کے خلاف سٹے آرڈر لے لیا ہے لہذا تاجر برادری اب پرانے ریٹ پر ہی پراپرٹی ٹیکس جمع کرا سکتی ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ چیمبر رئیل اسٹیٹ شعبے کے مسائل حل کرانے میں ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر ممکن کوشش کرے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرنے پر چیمبر کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اس سے تاجر برادری سمیت عوام کو کافی ریلیف ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن نے چیمبر کے تعاون اور انتھک کوششوں سے ایف بی آر سے پراپرٹی کے کمرشل ریٹس منظور کرائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی چیمبر کے تعاون سے رئیل اسٹیٹ شعبے کو درپیش دیگر مسائل حل کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت رئیل اسٹیٹ شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے اوراس کیلئے مزید بہتر پالیسیاں بنائے تا کہ یہ شعبہ سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کر سکے ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی، نائب صدر سیف الرحمٰن خان، خالد اقبال ملک، ظفر بختاوری، اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری زاہد رفیق، سابق صدور رانا ارشداور چوہدری ندیم الدین سمیت اشفاق حسین چھٹہ، خالد چوہدری اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ چیمبر اور ایسو سی ایشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رئیل اسٹیٹ شعبے کے لئے ایسا فکسڈ ٹیکس کا نظام متعارف کرایا جائے جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد