وزارت ٹیکسٹائل کا انٹر پرینیور شپ کے فروغ اور ہنر مند افراد کی ٹریننگ کیلئے فنی تربیت کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ

منگل 15 اکتوبر 2019 13:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزارت ٹیکسٹائل نے انٹر پرینیور شپ کے فروغ اور ہنر مند افراد کی تربیت کیلئے وومن بزنس انکیوبیشن سنٹر کے انٹر پرینیورز کو فنی تربیت کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وزار ت ٹیکسٹائل اس ضمن میں فیصل آباد کے علاوہ دیگر چیمبرز آف کامرس سے بھی رابطہ میں رہے گی تاکہ مذکورہ چیمبرز آف کامرس فیشن انڈسٹری سے جڑی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن میں ان کا ہاتھ بٹا سکیں۔

وزارت کے ذرائع نے بتایاکہ صنعتی ، کاروباری ، تجارتی شعبہ کی معاونت اور حکومتی اقدامات سے ٹیکسٹائل کا شعبہ تیزی سے بحال ہو رہا ہے جبکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے ریفنڈ کلیمز کی بتدریج ادائیگیوں کے ۱ٓغاز کے باعث ایکسپورٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ویلیو ایڈیشن کیلئے حکومت مزید مراعات دے رہی ہے تاکہ علاقائی مسابقتی فضاء میں پاکستان کے ایکسپورٹر ز کو برتری حاصل ہو اور وہ زیادہ سے زیادہ مصنوعات برآمد کر کے قیمتی زر مبادلہ حاصل کر نے میں مدد گار ثابت ہو سکیں ۔

انہوںنے کہا کہ وزارت ٹیکسٹائل چیمبر ز آف کامرس کے ساتھ مل کر ہنر مند افراد کو تربیت فراہم کرے گی تاکہ اس کے مقررہ اہداف کی تکمیل ممکن ہو سکے۔ انہوںنے بتایاکہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس بھی جلد برمنگھم برطانیہ میں ایک بزنس کانفرنس منعقد کرنے جا رہا ہے جس کیلئے وفاقی وزارت ٹیکسٹائل بھر پور معاونت اور رہنمائی فراہم کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ