آٹو سیکٹر کو تنزلی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، صبور ملک

مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کوسہل بنایا جائے، صدر راولپنڈی چیمبر

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے ایس ایم ایزکے فروغ کے لیے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ چھوٹے کاروبار کے لیے بنک سے قرضوں کی سہولت کو مزید سہل اور تاجر دوست بنایا جائے۔ ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ چیمبر میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صبور ملک نے کہا کہ آٹو سیکٹر کو تنزلی کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو بھی آسان بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ چھوٹی صنعت کے فروغ کے لیے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ مقامی سطح پر بھی سپیئر پارٹس تیار کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ماڈل کی بنیاد پر ایس ایم ایز کو سٹاک مارکیٹ میں بھی جگہ دی جائے، پالیسی سازی میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای کو فروغ دے کر ہی امپورٹ بل کم کیا جاسکتا ہے۔

چین کے ساتھ حالیہ آزاد تجارت کے معاہدے سے پاکستانی تاجروں کو ایک اہم موقع ملا ہے کہ وہ سہولیات سے فائدہ اٹھاسکیں۔ صبور ملک نے کہا کہ مشینری کی امپورٹ پر ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے۔ دوہرے ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے، تمام صوبوں میں نفاذ ٹیکسوں کی شرح کو یکساں کیا جائے۔ صدر چیمبر نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار آسان بنانے اور صنعت کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ بجلی سستی کی جائے، تاکہ پیداواری شعبہ ترقی کرے۔ ون ونڈو آپریشن کو پروموٹ کیا جائے، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے کارکردگی میں شفافیت لائی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع