حکومت تاجر برادری کو اعتماد میں لے اور ان کے تحفظات کو فوری دور کرے‘لاہورچیمبر

مسائل کا حل ہونا تاجروں اور حکومت کیلئے یکساں فائدہ مند ہوگا،صنعتوں کیلئے پانی کے ماہانہ فکس چارجز کا فیصلہ واپس لیا جائے

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:01

حکومت تاجر برادری کو اعتماد میں لے اور ان کے تحفظات کو فوری دور کرے‘لاہورچیمبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) حکومت تاجر برادری کو اعتماد میں لے اور ان کے تحفظات کو فوری دور کرے، اور ان کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو پالیسی سازی میں شامل کرے ۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے مختلف مارکیٹوں اور صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز کے وفود سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں سے فرووشاہد ملک کے ہمراہ میاں عبدالرزاق کی سربراہی میں فروو (فیروز پور روڈانڈسٹریل ویلفیئر آرگنائزیشن)کے وفد نے ملاقات کی ۔ میاں عبدالرزاق نے لاہور چیمبر کے عہدیداران کو آگاہ کیا کہ کچھ عرصہ قبل واسا لاہور کی جانب سے صنعتوں میں ایک کیوسک پانی کے ٹیوب ویل کی تنصیب پر 1لاکھ ماہانہ چارجز فکس کر دیئے ،خواہ پانی استعمال نہ بھی کریں،جبکہ واسا فیصل آباد کی جانب سے فی کیوسک پانی کے فکس ریٹ 19320مقرر کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دو شہروں میں پانی کے ریٹ میں اس قدر فرق کو غیر منصفانہ قرا ر دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ یہ نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے اور تمام شہروں میں یکساں ریٹ فکس کئے جائیں۔اس کے علاوہ خرم الیاس کی سربراہی میں لاہور ٹائون شپ انڈسٹریل ایسوسی ایشن ، انیس ارشد کی سربراہی میں ہائیڈ مارکیٹ ٹریڈرز، مجاہد مقصود بٹ کی سربراہی میں ماربل اینڈ گرینائٹ اور اشرف بھٹی کی سربراہی میں انجمن تاجران کے وفد نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز سے آگاہ کیا۔

صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام، دوہرے ٹیکسوں، زیادہ پیداواری لاگت ، مارکیٹوں میں انفراسٹرکچر کے فقدان اور بدترین ٹریفک جام جیسے مسائل کی موجودگی میں کاروبار ترقی نہیں کرسکتے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ان مسائل کا حل ہونا تاجروں اور حکومت دونوں کے لیے یکساں فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے واسا پر بھی زور دیا کہ صنعتوں کیلئے پانی کے ماہانہ بھاری فکس چارجز کا فیصلہ واپس لیا جائے ،کیونکہ صنعتیں اس کی متحمل نہیں ہو سکتیں،صنعتوں کو پہلے ہی زیادہ پیداواری لاگت جیسے مسائل کا سامنا ہے تاہم پانی کے بھاری چارچز سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔

سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اورنائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ تاجر برادری اور حکومت کے درمیان اچھے اور متوازن تعلقات ملک کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیرہیں، تاجروں کے فعال کردار کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیںلہذا حکومت ان کے حقیقی مسائل حل کرے اور کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے نظام میںاصلاحات کیلئے تاجر برادری کی مشاورت ضروری ہے ، ٹیکسوں کے نظام کو آسان بناکر تاجروں کو سہولت اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائلر اور نان فائلر کے درمیان تفریق کے لیے براہ راست کاروائی کی بجائے مارکیٹ ایسوسی ایشنز سے رابطہ کیا جائے تاکہ تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان اعتماد سازی ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر