پاکستان کی تمام تاجر تنظیموں کامطالبات کے حق میں29اور30اکتوبرکو ملک گیر شٹرڈائون ہڑتال کا اعلان

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان کی تمام تاجر تنظیموں نے حکومتی رویے کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں29اور30اکتوبرکو ملک گیر شٹرڈائون ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے 60فیصد کاروبار بند ہوگیا ہے ، ایف بی آر کوپیش کئے گئے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے نکات پر ہی مذاکرات ہوں گے ،حکومت اپنے فیصلے واپس لے تو تاجر اپنی ہڑتال کی کال پر نظر ثانی کر سکتے ہیں،ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ،تاجرصرف اپنے مسائل کے حل کیلئے باہر نکل رہے ہیں، اگر جائز مطالبات حل نہ کئے گئے تو اس سے دو قدم آگے بڑھ کر لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا ۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پاکستان ٹریڈرز الائنس کے صدر محمد علی میاں، آل پاکستان انجمن تاجران ( خالد پرویز گروپ ) کے صدرخالد پرویز، ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود ،مجاہد مقصود بٹ، محبوب علی سرکی، رزاق ببر، حاجی حنیف، عاصم انعام مگوں، خواجہ اعجاز ،زبیر احمد انصاری، محمد ارشد بھٹی، شیخ آصف اقبال، بائو محمد بشیر،لیاقت سیٹھی اورسلیم رحمانی سمیت دیگر کے ہمراہ لاہورپریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کی ۔

(جاری ہے)

اشرف بھٹی اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ انتہائی نامساعد حالات کے باوجود تاجر ٹیکسز کی ادائیگی کر رہے ہیں لیکن اب ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جارہاہے ۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے 60فیصد کاروبار بند ہو گیا ہے اور اب ہمارے لئے اخراجات کرنا بھی محال ہو گیا ہے ۔ملک بھر کے تاجروں نے حکومت اور ایف بی آر کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کردیا ہے لیکن بد قسمتی ہے کہ معاشی بدحالی اور کاروبار کی بدترین صورتحال کے باوجود حکومت اور ایف بی آر کی جانب سے ڈیڈ لاک کی صورتحال پیدا کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے رویے کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں 29اور 30 اکتوبر کو ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے حامی ہیں اور اگر حکومت مذکرات کرنا چاہے تو ماضی میں ایف بی آر کوجو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ہے اسی پر مذاکرات ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ اپنے حقوق کے لئے خیبر سے کراچی تک تمام تاجر متحد ہیں اورحکومت سے مذاکرات یا احتجاج سمیت تمام معاملات پر مشترکہ طور پر فیصلہ کرکے آگے بڑھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات احتجاج اورہڑتالوں کے متحمل نہیں ہوسکتے لیکن حکومت اور ایف بی آر نے ہمیں اس نہج پر لا کھڑا کیا ہے کہ ہمارے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ باقی نہیں بچا۔علاوہ ازیں آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ لاہور کے جنرل سیکرٹر ملک کلیم نے وقار میاں ،میاں خلیل اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ تاجروں نے 9اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخی تاجر بچائو مارچ کیا ۔

تمام تاجر تنظیموں نے مشاورت کے ساتھ 29اور 30اکتوبرکوشٹر ڈائون ہڑتال کی کال دی ہے۔جب تک شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں ہوگی حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ تاجروںکے کاروبار کو ٹرن اوور کی بنیاد پر فکس ٹیکس اسکیم دی جائے اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے استثنیٰ دیا جائے اس کے ساتھ تاجروں کو ود ہولڈنگ ایجنٹ نہ بنایا جائے۔اگر حکومت اپنے فیصلے واپس لے تو تاجر اپنی ہڑتال کی کال پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔

ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں اور نہ کسی کوئی اختلاف ہے ہم صرف تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے باہر نکل رہے ہیں۔آل پاکستان انجمن تاجران ( نعیم میر گروپ ) کے سیکرٹری جنرل نعیم میرنے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے 9اکتوبر کو تاریخ ساز تاجر مارچ کیا اور28اور29اکتوبر کوملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دی لیکن دوسرے تاجر گروپوں اورتنظیموں نے کہا کہ یہ ہڑتال متفقہ اور مشترکہ ہونی چاہیے لہٰذاتمام گروپوں کے ساتھ اتفاق رائے شٹر ڈائون ہڑتال کی کال 29اور30اکتوبر کر دی گئی ہے ۔

انہوں ہمارا مولانافضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہم کسی تاجر کو یہ کہیں گے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شریک ہوں۔ہم نے 29اور30اکتوبر دو روز ہڑتال کرنی ہے اور 31اکتوبر سے ہمارا کاروبار کھلا ہوگا۔ ہمارے احتجاج کو مولانا فضل الرحمان کے مارچ اور دھرنے سے جوڑنا غلط اورناجائز ہے او رکچھ دوست اس کو غلط رنگ دے رہے ہیں ۔ ہم چھوٹے اور عام تاجر کے مفادا ت کے تحفظ کویقینی بنائیں گے اورہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے ۔ ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..