ایس ای سی پی جدید ٹیکنا لوجی میں سرمایہ کاری کرنے والے ملکی و غیر ملکی اینو ویٹرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک کا پہلا ریگولیٹری سینڈ بکس متعارف کروائے گا

کمشنر سکیورٹیز مارکیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شوذب علی کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:49

ایس ای سی پی جدید ٹیکنا لوجی میں سرمایہ کاری کرنے والے ملکی و غیر ملکی اینو ویٹرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک کا پہلا ریگولیٹری سینڈ بکس متعارف کروائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) کیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے کمشنر سکیورٹیز مارکیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شوذب علی کا کہنا ہے کہ ملک میں جدت اور ٹیکنالوجی کے فروغ اور جدید ٹیکنا لوجی میں سرمایہ کاری کرنے والے ملکی و غیر ملکی اینو ویٹرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے ایس ای سی پی ملک کا پہلا ریگولیٹری سینڈ بکس متعارف کروائے گا، نئے سٹارٹ اپ اور نوجوان انٹر پینورز کو آسانیاں اور سازگار موحول فراہم کرنے کے لئے متعلقہ قوانین میں ترامیم بھی تجویز کی جائیں گی۔

ایس ای سی پی کے کمشنر شوذب علی سٹارٹ اپ کے لئے سازگار ریگولیٹری ماحول کو فراہمی کے لئے اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مشاورت کے لئے منعقد کئے گئے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مشاورتی سیشن میں نوجوان انٹر پینیورز، ٹیکنالوجی کے ماہرین، وکلاء اور فنانشل سیکٹر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری سینڈ بکس میں فن ٹیک کمپنیوں کے لئے خصوصی سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کیا جائے گا تا کہ وہ نئی نئی ایجادات اور جدید تصورات کو فروغ دیں۔

انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ چھوٹے کاروبار کو سرمائے کی فراہمی کو آسان بنانے کے لئے ایس ای سی پی ایکویٹی کرائوڈ فنڈنگ کے ریگولیشنز متعارف کروائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کاروبار کو سرمائے کی فراہمی آسان بنانے کے لئے پرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کپیٹل کے ریگولیشنز میں ترامیم کی جائیں گی۔ شوذب علی کا کہنا تھا کہ سٹارٹ اپ کو آسانی اور سہولت اور معمولات تک آسان رسائی کے لئے ایس ای سی پی ایک خصوصی ویب پورٹل کا اجراء کرے گا۔

نوجوان انٹر پینیورز کو معلومات اور سہولت کے لئے ایس ای سی پی کے کمپنی رجسٹریشن دفاتر میں سہولت ڈیسک بھی قائم کئے جائیں گے۔ ایس ای سی پی کے افسران اور شرکاء نے کمپنیز ایکٹ کے مشکل تقاضوں کو ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر بھی بحث کی گئی۔ اسی طرح،نئی ٹیکنالوجی کیساتھ فنانشل پراڈکٹس جو کہ جدید کاروبار کی تشکیل نو میں معاون ہیں جیسا کہ ایکویٹی کراؤڈ فنڈنگ کے تصور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید یہ کہ حکومتی وژن کے مطابق کاروبار میں آسانی فراہم کرنے اور پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور سرمائے تک آسان رسائی کے لئے،ایس ای سی پی نے پرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کیپٹل ریگولیٹری فریم ورک میں اہم ترامیم متعارف کروائے گا۔ شرکاء نے ایس ای سی پی کی طرف سے پاکستان میں ریگولیٹری منظر نامے میں آہستہ آہستہ تبدیلی لانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی خدمات کو سراہا۔ اجلاس کے اختتام پر ایس ای سی پی کے کمشنر کی جانب سے شکریہ کیا گیا۔ ایس ای سی پی لاہور اور اسلام آباد میں سٹارٹ اپ ضوابط سے متعلق دو اور مشاورتی اجلاس کا انعقاد بھی کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ