سارک چیمبر کے وژن 2030 پر عملدرآمد سے تمام رکن ممالک میں اقتصادی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہو گا

چیمبر کے سینیئر نائب صدر افتخار علی ملک کا کولمبو سارک ویمن بزنس لیڈر شپ سمٹ سے خطاب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:17

سارک چیمبر کے وژن 2030 پر عملدرآمد سے تمام رکن ممالک میں اقتصادی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہو گا
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے لئے سارک چیمبر کے وژن 2030 کے نتیجے میں خطے کے عوام کے لئے خوشحالی، ترقی اور بہبود کے نئے دور کا آغاز ہوگا، وژن پر عملدرآمد کے نتیجے میں سارک کے تمام رکن ممالک میں اقتصادی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے یہ بات سری لنکاکے دارالحکومت کولمبو سارک ویمن بزنس لیڈر شپ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ افتخار علی ملک سمٹ میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے لئے سارک کے وژن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے اس کے علاوہ قریبی دو طرفہ اور علاقائی شراکت داری کے فروغ اور اقتصادی مربوطیت کو یقینی بنانے کے لئے بھی کام کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں کاروبار کرنے والی خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ سارک کے وژن پر عملدرآمد میں خواتین کاروباری شخصیات کا تعاون ناگزیر ہو گا۔ انہوں نے ویمن بزنس سمٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس کے نتیجے میں رکن ممالک کی خواتین کاروباری شخصیات کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہو گا اور خواتین کاروباری شخصیات کو مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی ملے گی۔

ویمن بزنس سمٹ میں سارک کے رکن ممالک کے مابین کسٹم کے طریقہ کار، اس حوالے سے دستاویزات کی تیاری اور اشیاء کی نقل وحمل سے متعلق مسائل کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ چلینجوں کے باوجود سارک کا خطہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بھرپور استعداد کا حامل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔

اس مقصد کے لئے سارک کے رکن ممالک کو غیر محصولاتی رکاوٹوں کے خاتمے اور بزنس ٹو بزنس رابطوں میں اضافہ کے لئے عملی اقدامات کرنا ہو ںگے۔ انہوں نے کہا کہ سارک کے چارٹر پر عملدرآمد کے نتیجے میں خطے میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو سکتاہے جس سے آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا۔ دنیا کی مجموعی آبادی میں سارک کے رکن ممالک کی آبادی کا تناسب 21 فیصد بنتا ہے۔

انہوں نے خطے کے رکن ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنیادوں کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ رکن ممالک کے مابین توانائی ، مواصلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت تمام اہم شعبوں میں تعاون اور شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان سارک کی چھتری تلے علاقائی امن، ترقی، استحکام اور سماجی بہبود کے مقاصد کے حصول کے لئے پر عزم ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..