تجارتی خسارے پر کافی حد تک قابو پا لیا ، حکومت بزنس کمیونٹی کے جائز مسائل کو پوری طرح سمجھتی ہے، عبدالرزاق دائود

جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:49

تجارتی خسارے پر کافی حد تک قابو پا لیا ، حکومت بزنس کمیونٹی کے جائز مسائل کو پوری طرح سمجھتی ہے، عبدالرزاق دائود
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) صنعت وتجارت کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں اور حکمت عملی کی وجہ سے تجارتی خسارے پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے حکومت بزنس کمیونٹی کے جائز مسائل کو پوری طرح سمجھتی ہے اور اس کے پائیدار حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ وہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر اقبال سرور سے ملاقات کر رہے تھے۔

عبدالرزاق دائود نے کہا کہ وقتی مسائل کی وجہ سے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کو کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں جن کے حل کیلئے وہ 9نومبر کو فیصل آباد کا دورہ کریں گے تاکہ باہمی مشاورت سے قابل عمل حکمت عملی طے کی جا سکے۔ ظفر اقبال سرور نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں کی ہدایت پر عبدالرزاق دائود سے ملاقات کی اور انہیں فیصل آباد کے تاجروں میںپائی جانے والی تشویش کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی کابینہ کے حالیہ فیصلوں کا بھی ذکر کیا جن میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے لوگوں کو فوری ریلیف مل سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں اور وہ ان کی جائز شکایات کے ازالے کیلئے 9نومبر کو فیصل آباد آرہے ہیں۔

ظفر اقبال سرور نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے سلسلہ میں حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور بتایا کہ حکومت آئندہ بھی بزنس کمیونٹی کو مایوس نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ حکومت کی کوشیش ہے کہ کاروبارکرنے کومزیدآساںبنایا جائے تاکہ تعلیم یافتہ نوجوان نوکریوںکے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنا کاروبارکرنے کوترجیح دیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار

کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار