روپیہ کی بڑی چھلانگ، امریکی کرنسی کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

ڈالر کی قیمت میں 4 ماہ کے دوران 8 روپے سے زائد کی کمی، 156 روپے کی سطح سے نیچے آگئی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:49

روپیہ کی بڑی چھلانگ، امریکی کرنسی کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) روپیہ کی بڑی چھلانگ، امریکی کرنسی کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، ڈالر کی قیمت میں 4 ماہ کے دوران 8 روپے سے زائد کی کمی، 156 روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپیہ نے امریکی ڈالر کے کس بل نکال دیئے، امریکی کرنسی 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 18 پیسے سستا ہونے کے بعد 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

روپے کے مقابلہ میں ڈالر 155 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔ چار ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 37 پیسے سستا ہوا، جبکہ اسی عرصے کے دوران ملکی قرضوں کے بوجھ میں 8 کھرب روپے کی کمی ہوئی۔ دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی میں 5 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 156 روپے 10 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تاہم دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتیکے چوتھے روز بڑی مندی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 382.53 پوائنٹس گر گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز بڑی مندی دیکھی گئی، مندی کے باعث 33900 کی حد گر گئی، مندی کے باعث کاروبار میں 1.13 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی تھی اور حصص مارکیٹ کا انڈیکس 34281.09 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

آج کاروبار کے دوران مندی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کی چار نفسیاتی حدیں گریں، ان میں 34200، 34100، 34000 اور 33900 کی نفسیاتی حد گری۔ ایک موقع پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 34361.45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اس دوران مندی کے باعث انڈیکس دوبارہ 33836.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجہ ملک میں سیاسی صورتحال کو بتایا جا رہا ہے، غیر یقینی سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ کے باعث انویسٹرز مارکیٹ میں پیسہ لگانے سے گریزاں ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند