پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں41ارب49کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:34

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں41ارب49کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس33800کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،مندی کے نیتجے میںسرمایہ کاروں41ارب49کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت16.49فیصدکم جبکہ56.40فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،ٹیلی کام، فوڈز،بینکنگ،سیمنٹ،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34094پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت،ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال ، فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریزکیا، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس33666پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اورکے ایس ای100انڈیکس کی 33800کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس28.41پوائنٹس کمی سی33870.15پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طورپر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی136کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،207کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں41ارب49کروڑ10لاکھ60ہزار846روپے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر66کھرب39ارب23کروڑ37لاکھ68ہزار183روپے ہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طور پر11کروڑ52لاکھ28ہزار160شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت2کروڑ27لاکھ66ہزار560شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت299.50روپے اضافے سی6999.50روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت239.24روپے اضافے سی5764.24روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت152.50روپے کمی سی2897.50روپے اورکے حصص کی قیمت99.00روپے کمی سی2300.00روپے ہوگئی ۔

جمعہ کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں1کروڑ83لاکھ92ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت48پیسے کمی سی16.13روپے اوراینگروفرٹیلائیزرکی سرگرمیاں79لاکھ22ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت2.50روپے اضافے سی72.14روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس6.43پوائنٹس اضافے سی15828.63پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس389.40پوائنٹس اضافے سی54589.47پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس136.16پوائنٹس کمی سی24453.83پوائنٹس پربندہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ