ہڑتال کیلئے دی جانیوالی تاریخ سے قبل بامقصدمذاکرات کے دروازے کھلے ہیں ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

کاروبارچلانامحال ہوگیا ، تاجروںکے پاس سوائے ہڑتال پر جانے کے کوئی آپشن باقی نہیںبچا ‘ مرکزی صدر اشرف بھٹی اور30ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍاکتوبر کی دی جانے والی ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے مارکیٹوں کے عہدیداروں سے رابطے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:22

ہڑتال کیلئے دی جانیوالی تاریخ سے قبل بامقصدمذاکرات کے دروازے کھلے ہیں ‘ آل پاکستان انجمن تاجران
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اگرحکومت شٹر ڈائون ہڑتال کیلئے دی جانے والی تاریخ سے قبل لالی پا پ دینے کی بجائے بامقصدمذاکرات کرے تو بات چیت کے دروازے کھلے ہیں ،موجودہ حالات میںکاروبارچلانامحال ہوگیا ہے اور تاجروںکے پاس سوائے ہڑتال پر جانے کے کوئی آپشن باقی نہیںبچا ،اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے ملک بھر کے تمام تاجر متحد ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 29اور30ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍاکتوبر کی دی جانے والی ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف مارکیٹوں کے عہدیداروں سے رابطے کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ فیڈرل بورڈآف ریو نیو تاجروں کو شک کی نگاہ سے دیکھنے کی دیرینہ پالیسی کوترک کرے کیونکہ اس کے بغیر مذاکرات کو نتیجہ خیزنہیںبنایا جاسکتا۔

(جاری ہے)

حکومت کی ناقص پالیسیوں، مہنگائی اور خوف و ہراس کی فضاء کی وجہ سے مارکیٹوں میںکاروبارنہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے اورتاجراپنی دکانیں مالکان کو واپس کر رہے ہیں ۔سرمایہ کاروںنے اپناکروڑوں روپے کا سرمایہ نکال لیا ہے جس سے مارکیٹوںمیں معاشی سر گرمیاںمنجمدہیں ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجروںنے کبھی بھی ٹیکس دینے سے انکار نہیں کیا لیکن ہم ایف بی آر کی خواہشات کے مطابق بوجھ نہیں اٹھا سکتے،فکس ٹیکس اور شناختی کارڈ کی شرط پرنتیجہ خیزمذاکرات کیبغیر شٹر ڈائون ہڑتال کی کال واپس نہیںلی جائے گی اور تاجراپنے مطالبات منوانے کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی