پاکستانی معیشت تسلسل و کامیابی سے استحکام کی جانب گامزن، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے امریکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا تقریب سے خطاب

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:05

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت تسلسل اور کامیابی سے استحکام کی جانب گامزن ہے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے امریکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یو ایس پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے اپنے اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد کے اعزاز میں واشنگٹن میں منعقدہ رائو نڈ ٹیبل ظہرانے سے خطاب کے دوران کیا۔

یہ وفد آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے ان کے ہمراہ امریکہ میں موجود ہے۔ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے پاکستان میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کی حکومتی کاوشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

رائو نڈ ٹیبل میں ایس اینڈ پی گلوبل،پیپسی کولا، موٹرولا سلوشنز انک، سٹی، گوگل، ایکسن موبل اور دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے عہدیدار موجود تھے۔

مشیر خزانہ اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے آئی آئی بی) کے صدر جِن لی کون سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں بنک کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ معیشت کے ان شعبوں پر بات کی جن میں بینک کی جانب سے سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں۔ صدر جِن لی کون نے پاکستانی کی معاشی تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے ترجیحی ترقیاتی شعبوں میں بینک کی جانب سے مالی امداد بڑھانے کی پیشکش کی۔

صدر جِن لی کون نے کہا کہ انفرا سٹرکچر کی تعمیر و ترقی میں سرمایہ کاری کے مجموعی نشو ونماء اور ترقی پر دیرپا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ڈاکٹر عبد الحفیظ نے صدر جِن لی کون کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد نے اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے صدر ڈاکٹر بندار ایم ایچ ہجار سے بھی ملاقات کی اور انہیں ملکی معیشت کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر عبد لحفیظ شیخ نے آئی ڈی بی کی جانب سے پاکستان کو مالی امداد کی فراہمی پر صدر ڈاکٹر بندار ایم ایچ ہجار کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر ہجار نے ملاقات کے دوران پاکستانی وفد کو آگاہ کیا کہ آئی ڈی بی نے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں چن لیا ہے جنہیں ان کی معیشت کے کلیدی شعبوں میں مارکیٹ مسابقت کو مستحکم بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے بینک کا ایک وفد عنقریب پاکستان کا دورہ کرے گا۔

علاوہ ازیں واشنگٹن میں قیام کے دوران مشیر خزانہ و محصولات نے عالمی بینک کے ذیلی اور عالمی بینک گروپ کے رکن ادارے آئی ایف سی کی نائب صدر نِینا سٹوالج کووک سے بھی ملاقات کی جس دوران مشیر خزانہ کو آئی ایف سی کی جانب سے پاکستان میں بالخصوص شمسی اور ہوا سے توانائی کے حصول کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے آئندہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا،آئی ایف سی کی جانب سے پاکستان میں نجی و سرکاری کاروباری شراکتوں کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشاورتی خدمات کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہاربھی کیا گیا۔

واشنگٹن میں قیام کے دوران ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور ان کے وفد نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک گروپ کے سالانہ اجتماعی اجلاس میں بھی شرکت کی جس سے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میل پس اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس