ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا اسلام آباد چیمبرکا دورہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:45

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا اسلام آباد چیمبرکا دورہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔ چیمبر کے صدر محمد احمد وحید، سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمٰن خان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امو رپر تبادلہ خیال کیا۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر محمد اعجاز عباسی، چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری اور ایگزیکٹو ممبر ضیاء چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان قائم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور انشاء اللہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کیلئے چیمبر کا کردار بہت اہم ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ماضی کی طرح مقامی انتظامیہ آئندہ بھی تاجربرادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مال بردار گاڑیوں کے اوقات مقرر ہیں تاہم نوٹیفیکیشن میں ترمیم کر کے انڈسٹریل ایریا میں کسی بھی وقت داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا چیمبر آنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ اوقات کے علاوہ انڈسٹریل ایریا میںمال بردار گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس سلسلہ میں نرمی برتے تاکہ صنعتوں کو مال کی سپلائی و ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہ پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کا ایشو ہو، سوشل سیکورٹی کا یا کوئی اور معاملہ ہو چیمبر نے ہمیشہ افہام و تفہیم سے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کی ہے۔

انہوںنے کہا کہ چیمبر نے تاجر برادری کے تعاون سے شاپنگ بیگ پر پابندی کے سلسلہ میں بھی مکمل تعاون کیا اور اسلام آباد میں ایک عمدہ مثال قائم کی گئی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتظامیہ چیمبر کے تعاون سے تاجر براری کے مسائل کو حل کرنے میں تعاون کرتی رہے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی، نائب صدر سیف الرحمٰن خان، فیڈڑیشن کے نائب صدر محمد اعجاز عباسی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ چیمبر اور مقامی انتظامیہ کے درمیان باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تا کہ مل جل کر مسائل کو حل کیا جائے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سازگار ماحول قائم کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات