او ایل ایکس جنوری 2020میں پاکستان کی سب سے بڑا پراپرٹی ایکسپو منعقد کرے گا

جمعہ 1 نومبر 2019 19:26

او ایل ایکس جنوری 2020میں پاکستان کی سب سے بڑا پراپرٹی ایکسپو منعقد کرے گا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) پاکستان کی نمبر1 مارکیٹ پلیس 18 اور 19جنوری، 2020ء کو پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی ایکسپو کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔ یہ ایکسپو پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔توقع ہے کہ پورے پاکستان سے تقریباً 40,000 افراد اس ایونٹ میں شرکت کریں گے جبکہ 50 سے زائد پراپرٹی ڈیویلپرز اور پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کے بڑی تعداداس ایونٹ میں اپنے پروجیکٹس کا نمائش کرے گی۔

OLX پراپرٹی ایکسپو خریداروں کے لیے زبردست موقع ہو گا کیوں کہ انھیں مختلف رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس میں کئی آپشنز دستیاب ہوں گے اور اسی کے ساتھ انھیں ، ایونٹ میں شرکت کرنے والے ،رئیل اسٹیٹ کے ماہرین کی جانب سے فوری معلومات اور رہنمائی بھی فراہم ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ ایونٹ نمائش میں حصہ لینے والوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا کیوں کہ انھیں بھی متوقع خریداروں کی ایک بڑی تعداد کے سامنے اپنے پروجیکٹس پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

اس سال کے آغاز میں، OLX پاکستان سٹی اسکیپ گلوبل کا باضابطہ ایجنٹ بنا تھا۔ اس سے پاکستانی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم میسر آیا۔ اس طرح وہ خطے میں رئیل اسٹیٹ کے بڑے ایونٹس میں اپنے پروجیکٹس کی نمائش کر سکے۔ایکسپو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے OLX پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، بلال باجوہ نے کہا،’’OLX ، پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر،بڑے پروجیکٹس کو فروغ دینے اور انھیں سپورٹ کرنے کا عمدہ ریکارڈ رکھتا ہے۔

ہم اِس پراپرٹی ایکسپو کو ایک اہم اقدام تصور کرتے ہیں کیوں کہ اس کے ذریعے ہمارے بزنس پارٹنرزکو پراپرٹی کے شعبے میں انڈسٹری کے بہترین تشہیری مواقع دستیاب ہوں گے۔‘‘اس ایکسپو میں،مالی اداروں اور ملحقہ صنعتوں کے نمائندے بھی اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے جس سے یہ ایونٹ خریداروں اور فروخت کرنے والوں کے لیے ایک مکمل پیکیج بن جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu