موجودہ ٹیکس دھندگان پر دباؤ کی پالیسی ملکی مفادات کے خلاف ہے: میاں زاہد حسین

کاروباری برادری میں بددلی سے سرمائے کا فرار بڑھ سکتا ہے، معاشی فروغ اور نئے ٹیکس دہندگان کے بغیر سکڑتی معیشت سے زیادہ ریونیو اکھٹا کرنا ناممکن ہے

جمعہ 1 نومبر 2019 18:34

موجودہ ٹیکس دھندگان پر دباؤ کی پالیسی ملکی مفادات کے خلاف ہے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 نومبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں میں مسلسل کمی کے باوجودموجودہ ٹیکس دھندہ طبقے سے زیادہ سے زیادہ ریونیوحاصل کرنے کی پالیسی ملکی مفادات کے خلاف ہے۔

ٹیکس آمدنی بڑھانے کیلئے موجودہ ٹیکس دہندگان پر ضرورت سے زیادہ فوکس سے سرمایہ کار بد دل ہورہے ہیں اور اسکا نتیجہ ملک سے سرمائے کے فرارمیں تیزی کی صورت میں نکل سکتا ہے جو ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہو گا۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ چھوٹے تاجروں کے عدم تعاون کی وجہ سے ٹیکس ہدف کا حصول نا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

جب معیشت ترقی نہیں کر رہی بلکہ سکڑکر5.8سے3فیصدپر آگئی ہے توکاروباری برادری پر زیادتی سے محاصل نہیں بڑھائے جا سکتے۔

ڈیمانڈ کم کرنے کی پالیسی سے مقامی صنعت و کاروبار متاثر ہوئے ہیں اور درآمدات بھی 10ارب ڈالرکم ہوئی ہیں جس سے تجارتی خسارہ کم ہوا ہے مگر اس سے ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کا حصول ناممکن ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے 60 کی دہائی میں جو حیران کن ترقی کی تھی اس میں بنیادی کردار مقامی سرمایہ کاروں نے ادا کیا تھا اور اب دوبارہ بھی تاریخ کو دہرایا جا سکتا ہے اس لئے دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کی درخواستیں کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سرمایہ کاروں پر اعتماد کیا جائے اور انکے لئے کاروباری ماحول کو سازگار بنایا جائے۔

پاکستان کے مسائل غیر ملکی سرمایہ کار نہیں بلکہ مقامی بزنس مین ہی حل کر سکتے ہیں کیونکہ انکا جینا مرنا یہاں ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار کو منافع کے علاوہ کسی چیز میں کوئی دلچسپی نہیں ہو تی لہٰذا بیرونی کے ساتھ مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی پالیسی بنائی جائے اور اس سلسلہ میں اولین ترجیح زراعت سے وابستہ صنعتوں اور ہائی ٹیک صنعتکاری کے عمل کو دی جائے تاکہ محاصل اور روزگار بڑھایا جا سکے۔

سالہا سال تک ایسی غلط پالیسیاں بنائی گئی ہیں جس کے نتیجہ میں سرمایہ کاروں نے صنعتی عمل کے مقابلہ میں پراپرٹی، سٹے بازی اور ٹریڈنگ کو ترجیح دینا شروع کر دی جس سے ملکی معیشت کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ15ماہ میں کرپشن کے خلاف مہم سے تاحال کوئی عملی فائدہ نہیں ہوااسے جاری رکھا جائے اوراسکی منفی تشہیرنہ کی جائے۔کچھ لوگوں نے ملک میں زبردست کرپشن اور اسکے خاتمہ کے متعلق اتنے دعوے کئے کہ عوام نے ہر متمول شخص کو شک بھری نظروں سے دیکھنا شروع کر دیاہے جبکہ عالمی سطح پر ملک کی بہت جگ ہنسائی ہوئی ہے تاہم 15ماہ گزرنے کے باوجود کرپشن کے پہاڑ میں سے کوئی قابل ذکرکامیابی نہیں ہوسکی۔

انھوں نے کہا کہ کاروبار میں کرپشن کی قطعی اجازت نہ دی جائے مگر ہر کامیاب بزنس مین کومشکوک نہ سمجھا جائے ورنہ وہ ایسے ممالک کی طرف کوچ کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کر دینگے جہاں سرمایہ کاروں کو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے اور انھیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی