کاروباری برادری میں بددلی سے سرمائے کا فرار بڑھ سکتا ہے،میاں زاہد حسین

معاشی فروغ اور نئے ٹیکس دہندگان کے بغیر سکڑتی معیشت سے زیادہ ریونیو اکھٹا کرنا ناممکن ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 1 نومبر 2019 22:21

کاروباری برادری میں بددلی سے سرمائے کا فرار بڑھ سکتا ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں میں مسلسل کمی کے باوجودموجودہ ٹیکس دھندہ طبقے سے زیادہ سے زیادہ ریونیوحاصل کرنے کی پالیسی ملکی مفادات کے خلاف ہے۔

ٹیکس آمدنی بڑھانے کیلئے موجودہ ٹیکس دہندگان پر ضرورت سے زیادہ فوکس سے سرمایہ کار بد دل ہورہے ہیں اور اسکا نتیجہ ملک سے سرمائے کے فرارمیں تیزی کی صورت میں نکل سکتا ہے جو ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہو گا۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ چھوٹے تاجروںکے عدم تعاون کی وجہ سے ٹیکس ہدف کا حصول نا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

جب معیشت ترقی نہیں کر رہی بلکہ سکڑکر5.8سی3فیصدپر آگئی ہے توکاروباری برادری پر زیادتی سے محاصل نہیں بڑھائے جا سکتے۔

ڈیمانڈ کم کرنے کی پالیسی سے مقامی صنعت و کاروبار متاثر ہوئے ہیں اور درآمدات بھی 10ارب ڈالرکم ہوئی ہیں جس سے تجارتی خسارہ کم ہوا ہے مگر اس سے ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کا حصول ناممکن ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے 60 کی دہائی میں جو حیران کن ترقی کی تھی اس میں بنیادی کردار مقامی سرمایہ کاروں نے ادا کیا تھا اور اب دوبارہ بھی تاریخ کو دہرایا جا سکتا ہے اس لئے دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کی درخواستیں کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سرمایہ کاروں پر اعتماد کیا جائے اور انکے لئے کاروباری ماحول کو سازگار بنایا جائے۔

پاکستان کے مسائل غیر ملکی سرمایہ کار نہیں بلکہ مقامی بزنس مین ہی حل کر سکتے ہیں کیونکہ انکا جینا مرنا یہاں ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار کو منافع کے علاوہ کسی چیز میں کوئی دلچسپی نہیں ہو تی لہٰذا بیرونی کے ساتھ مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی پالیسی بنائی جائے اور اس سلسلہ میں اولین ترجیح زراعت سے وابستہ صنعتوں اور ہائی ٹیک صنعتکاری کے عمل کو دی جائے تاکہ محاصل اور روزگار بڑھایا جا سکے۔

سالہا سال تک ایسی غلط پالیسیاں بنائی گئی ہیں جس کے نتیجہ میں سرمایہ کاروں نے صنعتی عمل کے مقابلہ میں پراپرٹی، سٹے بازی اور ٹریڈنگ کو ترجیح دینا شروع کر دی جس سے ملکی معیشت کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ15ماہ میں کرپشن کے خلاف مہم سے تاحال کوئی عملی فائدہ نہیںہوااسے جاری رکھا جائے اوراسکی منفی تشہیرنہ کی جائے۔کچھ لوگوںنے ملک میں زبردست کرپشن اور اسکے خاتمہ کے متعلق اتنے دعوے کئے کہ عوام نے ہر متمول شخص کو شک بھری نظروں سے دیکھنا شروع کر دیاہے جبکہ عالمی سطح پر ملک کی بہت جگ ہنسائی ہوئی ہے تاہم 15ماہ گزرنے کے باوجود کرپشن کے پہاڑ میں سے کوئی قابل ذکرکامیابی نہیں ہوسکی۔

انھوں نے کہا کہ کاروبار میں کرپشن کی قطعی اجازت نہ دی جائے مگر ہر کامیاب بزنس مین کومشکوک نہ سمجھا جائے ورنہ وہ ایسے ممالک کی طرف کوچ کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کر دینگے جہاں سرمایہ کاروں کو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے اور انھیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ  محمداورنگزیب ..

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر