اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا،سرمائے میں58ارب روپے کا اضافہ

کے ایس ای100انڈیکس 33700،33800،33900،34000،34100،34200اور34300پوائنٹس کی7بالائی حد عبور کر گیا

ہفتہ 2 نومبر 2019 19:39

اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا،سرمائے میں58ارب روپے کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2019ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 33600پوائنٹس سے بڑھ کر34300پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں58ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتی3دن تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 820.33پوائنٹس بڑھ گیا تاہم 2دن کی مندی سے انڈیکس 100.18پوائنٹس لوز کر گیا مگر مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس 33700،33800،33900،34000،34100،34200اور34300پوائنٹس کی7بالائی حد عبور کر گیا ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق سیمنٹ سیکٹر میں وسیع پیمانے پر خریداری ،حکومت کی جانب سے موٹر وے ایم 9پر ایکسل لوڈ ختم کئے جانے ،نئی مانیٹری پالیس میں شرح سود گھٹنے کی امید ،آئی ایم ایف ٹیم کو سست رفتار معیشت کے تناظر میں ریونیو کا مقررہ ہدف میں300ارب روپے کم کرنے جیسی خبروں سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تاہم تاجروں کی شٹر ڈائون ہڑتال سے تجارتی سرگرمیاں منجمد ہونے ،سابق وزیر اعظم کی ضمانت سے متعلق فیصلے اور جے یو آئی کے آزادی مارچ پر تحفظات جیسے عوام مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بنے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں720.15پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس33657.46پوائنٹس سے بڑھ کر34377.61پوائنٹس ہو گیا اسی طرح306.80پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15737.89پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24457.65پوائنٹس سے بڑھ کر24729.70پوائنٹس ہو گیا ۔

گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں58ارب82کروڑ66لاکھ99ہزار523روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 66کھرب39 ارب58کروڑ3لاکھ39ہزار332روپے سے بڑھ کر66کھرب98ارب40کروڑ70لاکھ38ہزار855روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر34490.96پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر33572.34پوائنٹس کی کم سطح پر بھی آگیا تھا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ5ارب روپے مالیت کی22کروڑ50لاکھ84ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کی13کروڑ56لاکھ33ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1737کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 901کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،722میں کمی اور114کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے پاک انٹر نیشنل بلک ،ٹی آر جی پاکستان ،فوجی سیمنٹ ،حیسکول پیٹرول ،یونٹی فوڈز ،پاور سیمنٹ ،بینک آف پنجاب ،پاک لیکٹرون ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،انٹر نیشنل اسٹیل لمیٹڈ ،صدیق سنز ٹن ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،پائینیر سیمنٹ ،ڈی جی کے سیمنٹ ،لوٹے کیمیکل ،لکی سیمنٹ ،پاک پیٹرولیم ،الشہیر کارپوریشن ،امریلی اسٹیل ،مغل آئرن اوردی سرل کمپنی سر فہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ