انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

ہفتہ 2 نومبر 2019 19:53

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2019ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 7پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.82روپے سے کم ہو کر155.75روپے اور قیمت فروخت155.92روپے سے کم ہو کر155.85روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے سے کم ہو کر155.50روپے اور قیمت فروخت156.10روپے سے کم ہو کر155.80روپے ہو گئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 50،50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 172.50روپے سے بڑھ کر173روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے بڑھ کر175روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 199.50ورپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت201.50روپے سے بڑھ کر202روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو کی قدر میں20پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں 60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی