سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوریٹ ری سٹکچرنگ کمپنیز کے رولز 2019 جاری کردیئے

ہفتہ 2 نومبر 2019 20:05

سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوریٹ ری سٹکچرنگ کمپنیز کے رولز 2019 جاری کردیئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کارپوریٹ ری سٹکچرنگ کمپنیز کے رولز 2019 جاری کردیئے ہیں۔ کارپوریٹ ری سٹکچرنگ کمپنیوں کے ایکٹ کی دفعہ 15 کے تحت جاری ان ضوابط کے ذریعے بیمار مالیاتی اداروں اور صنعتوں کی بحالی کے لئے ریگولیٹری فریم ورک مہیا کر دیاگیا ہے۔

مالیاتی اداروں کے نان پرفارمنگ اثاثہ جات اور مالی مسائل کا شکار اداروں کے بحالی کے لئے خصوصی کمپنیوں کا قیام ایک انقلابی اقدام ثابت ہو گا جس سے بیمار صنعتوں اور اداروں کو بحال کر کے ان اثاثوں کو منافع بخش بنایا جا سکے گا اور ملک کی معاشی ترقی میں معاون ہوں گے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ نے کارپوریٹ ری سٹکچرنگ کا قانون منظور کیا تھا جس کے تحت بیمار صنعتوں اور اداروں کی بحالی کے لئے خصوصی کمپنیوں کے قیام، ان کو لائسنس کے اجراء اور کمپنیوں کی بحالی کو صنعت کا درجہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری قوائد میں کارپوریٹ بحالی کے لئے کام کرنے والی ان کمپنیوں کے لئے جامع ریگولیٹری فریم ورک مہیا کر دیا گیا ہے۔ اس قانون کی دفعہ 4 کے تحت کارپوریٹ ری سٹکچرنگ کے لئے کمپنیاں اسی ای سی پی کے ساتھ بطور پبک لمیٹڈ کمپنیاں رجسٹر ہوں گی اور ان کمپنیوں کو ایس ای سی پی سے لائسنس کا اجراء کیا جائے گا۔کارپوریٹ ری سٹکچرنگ کے لئے قائم خصوصی کمپنیاں مالی مسائل کا شکار کمپنیوں اور بیمار صنعتوں کا انتظام سنھبال کر ان کو بحال کریں گی یا ان کے کاروبار اور اثاثہ جات کو ٹھکانے لگائیں گی۔

خصوصی کمپنیاں مالی مسائل کا شکار اداروں کی بحالی کی باقاودہ منصوبہ بندی کریں گی اور بحالی کے لئے مالی وسائل مہیا کریں گی۔ کارپوریٹ ری سٹکچرنگ کے قانون کے بعد اب مالیاتی ادارے اپنے بیمار اثاثہ جات بمعہ تمام اختیارات بحالی کے لئے ان خصوصی کمپنیوں کو منتقل کر سکیں گے۔جدید دنیا میں بیمار صنعتوں کی بحالی کا قانون اور ایسی خصوصی کمپنیوں مالی مسائل کا شکار اداروں کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ بیمار صنعتوں کی بحالی ایک سپشیلائزڈ فیلڈ بن چکی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات