کراچی چیمبر نے شہر میں آوارہ کتوں کا صفایا کرنے کا مطالبہ کردیا

بچے ، بڑے ،بوڑھے ہر روز سگ گزیدگی کا نشانہ بن رہے ہیں،معزز عدالت کے احکامات کے باوجودصورت حال بگڑتی جارہی ہے، صدر کے سی سی آئی

پیر 4 نومبر 2019 21:53

کراچی چیمبر نے شہر میں آوارہ کتوں کا صفایا کرنے کا مطالبہ کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر آغا شہاب احمد خان نے مقامی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ کراچی کے تمام علاقوں میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے جہاں درجنوں افراد خصوصاً بچے اور بزرگ شہری آوارہ کتوں کے کاٹنے کا نشانہ بن رہے ہیں۔ان کی پریشانی اُس وت مزید بڑھ جاتی ہے جب انہیں مطلوبہ ویکسین کے لیے اِدھر سے اُدھر جانا پڑتا ہے جو تمام اسپتالوں میں باآسانی دستیاب نہیں۔

انہوں نے معزز سندھ ہائی کورٹ کا حوالہ بھی دیا جس میں صوبائی حکومت اور سوک ایجنسیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کراچی میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دیں۔کے سی سی آئی کے صدر نے کہاکہ معزز عدالت کے واضح احکامات کے باوجودایسا لگتا ہے کہ حکام نے اس کے تدارک کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے اور اگر کوئی کارروائی کی بھی گئی تو پیش رفت انتہائی سست ہے جبکہ مختلف علاقوں سے کتوں کے کاٹنے کی مسلسل اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کراچی سے آوارہ کتوں کا صفایا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ متعلقہ حکام کو شہر کے تمام اسپتالوں میںکتے کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین کی بڑی تعداد میںدستیابی لازمی بطور پر یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ اگرچہ کئی اسپتالوں میں پاگل جانوروں کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین موجود ہے لیکن گہرے زخم کی صورت میں متاثرہ شخص کے لیے بیکٹریا کے پھیلنے سے بچاؤ کے لیے ریبیز ایمیونوگلوبلین ( آرجی) کاٹیکہ لگانا بھی اشد ضروری ہوتا ہے لیکن نجی اسپتالوں میں یہ ویکسین بہت مہنگی ہے لہٰذا غریب عوام کے پاس کوئی اور راستہ نہیں کہ وہ یہ ویکسین انڈس اسپتال سے لگوائیں جہاںضرورت مند مریضوں کو بلا معاوضہ یہ ویکسین فراہم کی جارہی ہے جو واقعی قابل ستائش ہے۔

آغا شہاب نے آنے والے دنوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا اور میونسپل حکام آوارہ کتوں کی افزائش کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں جو تقریباً شہر کے ہر علاقے میں گھومتے پھرتے نظر آتئؤے ہیں اور لوگوں کو باالخصوص بچوں کو مستقل کاٹ رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ شہر میں آوارہ کتوں کی تعدادمیں اضافے کی بنیادی وجہ کوڑا کرکٹ ہے جو ایک سنگین مسئلہ ہے جس پر اب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔آوارہ کتے کھانے پینے کے لیے کوڑا کرکٹ پر انحصار کرتے ہیں۔وہ ممالک جہاں کوڑا دان رکھے جاتے ہیں وہاں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات انتہائی کم ہیں لیکن کراچی میں تقریباً ہر گلی میں ہی کچرے کے ڈھیر لگے ہیں جہاں آوارہ کتوں کو کھانے پینے کی اشیاء تلا ش کرتے ہوئے باآسانی دیکھا جاسکتا ہے جسے فوری طور پر صاف کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے ان سنگین مسائل سے نمٹنے کے لیے آگے آئیں گے تاکہ مختلف مسائل میں گھرے کراچی کے شہریوں کو کچھ ریلیف دیا جاسکے۔کراچی میں معیار زندگی خراب ہونے کی وجہ سے ہر روز شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو پاکستان کا مالیاتی و اقتصادی حب ہے اور قومی خزانے میں 70فیصد سے زائد ریونیو کا حصہ دارہونے کے باوجود مشکلات سے دوچار ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد