ایس ای سی پی نے ملک میں ٹیکنالوجی ، جدید ایجادات کے فروغ کیلئے خصوصی ویب پورٹل کا اجراء کردیا

منگل 5 نومبر 2019 19:59

ایس ای سی پی نے ملک میں ٹیکنالوجی ، جدید ایجادات کے فروغ کیلئے خصوصی ویب پورٹل کا اجراء کردیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات کے فروغ اور سٹارٹ اًپ کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کیلئے خصوصی ویب پورٹل کا اجراء کیا ہے۔ اس خصوصی پورٹل کا افتتاح ایس ای سی پی کے انفارمیشن سسٹم اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر شوذب علی نے سٹارٹ اًپ گرائنڈ پاکستان کانفرنس کے دوران کیا۔

ایس ایس ی پی کے اس پورٹل میں سٹارٹ اًپس کمپنیوں کی فہرست، سٹارٹ اپ کی رجسٹریشن کا سہل طریقہ کار، ماہرین اور انکیوبیشن سینٹرز تک رسائی، سٹیک ہولڈرزکے ساتھ کمیونیکشن کے مواقع، آن لائن گائیڈز اور ویڈیو ٹٹوریلز فراہم کئے گئے ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شوذب علی نے کہا کہ یہ سٹارٹ اًپ پورٹل موجودہ اور فیوچر انٹرپینورز کے لئے گیٹوے ثابت ہو گا جو انہیں کاروبار کی آسانیاں فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ پورٹل پاکستان میں سٹارٹ اپ کے فروغ اور ایکو سسٹم کا ایک اہم حصہ ثابت ہو گا۔ ایس ای سی پی کے معاونت کی منعقد ہونے والی سٹارٹ اًپ گرائنڈ کانفرنس میں پاکستان بھر سے ٹیکنالوجی کے ماہرین، نوجوان انٹرپینورز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شرکاء کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ شوذب علی نے شرکاء کو بتایا کہ ملک میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے فروغ کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے ایس ای سی پی نے اپنے ریگولیٹری فریم ورک میں متعدد اصلاحات کی ہیں تاکہ اس شعبہ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی پبلک سیکٹر کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان میں سر مایہ کاری کی حوصلہ افزائی، اقتصادی نمو اور خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کمشنر ایس ای سی پی نے سامعین کو ایس ای سی پی کے کچھ اہم مقاصد جیسے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز کی فنانس تک رسائی، کمپنی رجسٹریشن میں مزید آسانیوں، ڈیٹ کیپٹل مارکیٹ کے فروغ، نئی مصنوعات کو متعارف کرانے کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے کہا کہ سٹارٹ اًپ کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں کوکاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے مقصد کیلئے ایس ای سی پی کے کمپنیز ایکٹ، پرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کیپٹل ریگولیشن میں ترمیم، ایکویٹی کروڈ فنڈنگ ریگولیشنز کا مسودہ، سہولت ڈیسک کا قیام اور پاکستان میں پہلے ریگولیٹری سینڈ باکس کے آغازجیسے مختلف اقدامات شامل ہے۔

شوذب علی نے شرکاء کو بتایا کہ ورلڈ اکنامک فورم نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو دنیا کا ساتواں مؤثر ریگولیٹر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی ملک میں کاروباری آسانیوں کیلئے سٹرکچرل ریفارمز کی ہیں جس کے نتیجہ میں ورلڈ بینک کی ایز آف ڈؤئنگ بزنس رینکنگ میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان دنیا کی 26ویں بڑی مارکیٹ ہے اور سٹارٹ اپ سیکٹر سے اس کی عکاسی ہوتی ہے۔

ای کامرس، فوڈ ڈیلوری اور رائیڈ ہیلنگ جیسی خدمات اس سیکٹر میں عام ہیں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی طرف راغب کر رہی ہیں۔ کینیڈا، برطانیہ، فرانس اور امریکہ کی طرح بہت سے ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان کے سٹارٹ اپ سیکٹر کے فروغ کے لئے ایس ای سی پی بھی سٹارٹ اًپ کی حوصلہ افزائی کے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد