ایف پی سی سی آئی کی پاک امریکہ بزنس کونسل کے چیئرمین امتیاز حسین کی امریکی قونصلیٹ کے افسران سے ملاقات

کراچی میں تعینات افسران سے پاک امریکہ کاروباری تعلقات اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا، امتیاز حسین کی گفتگو

ایف پی سی سی آئی کی پاک امریکہ بزنس کونسل کے چیئرمین امتیاز حسین کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI)کی پاک امریکہ بزنس کونسل کے چیئرمین امتیاز حسین نے امریکی قونصلیٹ کراچی کے کمرشل قونصلر نیتھن سیفرٹس اور کمرشل اسپیشلسٹ تاشفین مہدی سے ملاقات کی ہے،سفارتی افسران سے تفصیلی ملاقات کے بعد پاک امریکہ بزنس کونسل کے چیئرمین امتیاز حسین نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی قونصلیٹ کے کمرشل قونصلر نیتھن سیفرٹس اورکمرشل اسپیشلسٹ تاشفین مہدی کوامریکی شہر ہوسٹن میں مارچ 2020ء میں منعقد ہونے والی ایکسپو کے بارے میں بریف کیا ہے اور اُن سے درخواست کی ہے کہ امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم (AM PAK BDF) کی مذکورہ ایکسپو میںکراچی قونصلیٹ بھی تعاون کرے اور پاک امریکہ دوطرفہ کاروباری تعلقات کے فروغ اوردوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے تعاون جاری رکھیں ۔

(جاری ہے)

امتیاز حسین نے مزید بتایا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) نے بھی مذکورہ ایکسپو کیلئے تعاون کا خط (Letter of Co-operation) جاری کردیا ہے۔بعدازاں ملاقات کے موقع پر امریکی سفارتی افسران نے پاک امریکہ دوطرفہ تجارت کو جاری رکھنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Your Thoughts and Comments