پاک ایران باہمی تجارت کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے،مقصود انور پرویز

حکومت پاکستان اور ایران پالیسیوں میں نرمی ‘ ٹیرف میں کمی ‘ اور دو طرفہ تجارت میںرکاوٹیں کو دور کرنے کے لئے مشترکہ اور عملی اقدامات کئے جائیں،سرحدچیمبر

منگل 5 نومبر 2019 20:50

پاک ایران باہمی تجارت کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے،مقصود انور پرویز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے پاک ایران باہمی تجارت کو مزید وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور ایران پالیسیوں میں نرمی ‘ ٹیرف میں کمی ‘ اور دو طرفہ تجارت میںرکاوٹیں کو دور کرنے کے لئے مشترکہ اور عملی اقدامات کئے جائیں اس ضمن میں دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے وفود کے تبادلوں سمیت جائنٹ ایگزیبیشن کے انعقاد اور بارڈر ایریا میں مارکیٹ کے قیام کی اشد ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل باقی بیگی کا دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر شاہد حسین ‘ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین احسان اللہ ‘ شمس الرحیم ‘ مجیب الرحمان‘ الطاف بیگ ‘ ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل سید ابراہیم دہنادی ‘ پی آر او امتیاز احمد ‘ صنعتکار اور تاجر رہنما بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہا کہ پاک ایران باہمی تجارت جو کہ تقریباًایک ارب ڈالرسے کم ہے کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے ۔ انہوں نے ایرانی سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں ہائیڈرل پاور جنریشن ‘ شہد اور دیگر اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہاکہ چاہ بہار اور گوادر بندرگاہوں پر دونوںممالک کے درمیان باہمی تعاون کے ذریعے تجارت کو فروغ دیا جائے ۔

انہوں نے پاک ایران جائنٹ چیمبر کے قیام کی بھی تجویز پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان خوشگوار تعلقات استوار ہیں جس کی بنیادی وجہ دونوں ممالک کی مذہب و رسم و رواج میں یکسانیت پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے تحت 1000 میگاواٹ بجلی فراہمی کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کومزید وسعت دینے کیلئے ایک سنگ میل پراجیکٹ ہے جس سے پاکستان میں صنعتی ترقی اور خوشحالی آئے گی ۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد اور تہران کو موجودہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے کے لئے ٹیرف میں کمی ‘ پالیسیوں میں نرمی لانے کے ساتھ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک منظم تجارت کو فرو غ حاصل ہو اور غیر رسمی تجارت کا خاتمہ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ ایران فریٹ اور ڈیوٹیز میں بھی کمی لائے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایران کے قونصل جنرل باقر بیگی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بینکنگ چینل کا فقدان پاک ایران تجارت کو مزید وسعت دینے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے لیکن اس حوالے سے تاحال کوئی خاطر خواہ عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام معاہدوں کی جلد پاسداری کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے عوام مذہبی ‘ باہمی قریبی رشتہ اور رسم و رواج کی وجہ سے ایک دوسرے کے کافی قریب ہیں اور اس روابط اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لئے حکومتی اور پرائیویٹ سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے تاہم اس ضمن میں دونوں ممالک کو تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایران میں اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی سرمایہ کار پاکستان میں ہائیڈرل پاور جنریشن سمیت وزیراعظم کی ہائوسنگ سکیم اور دیگر اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نوجوان کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے اس لئے نوجوان کو چاہئے کہ ایران کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایران پاکستان کے ساتھ بارڈرز ایریا پر 7تجارتی منڈیاں قائم کرے گا جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ چاہ بہار اور گوادر بندرگاہوں کو سسٹر پورٹ کا درجہ دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایران نے پاکستان اور بیرون سرمایہ کاروں کے لئے سپیشل مراعات کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ کوششوں سے ہی دونوں ممالک کے درمیان جائنٹ چیمبر کا قیام ممکن ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ٹیرف پر نظرثانی کے حوالے سے ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کام کر رہا ہے ۔ ایرانی قونصل جنرل نے سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز کو سرحد چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ایران اور پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا کے درمیان باہمی تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر