پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,335کی سطح پر بند

منگل 5 نومبر 2019 22:05

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,335کی سطح پر بند
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ ) پی ایم ای ایکس( کموڈٹی انڈیکس 4,335کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 3.234 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 5,326 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.488بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 454.431 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 316.429 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 278.477 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 206.876 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 200.845 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 127.141 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 110.796 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 35.881 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 9.392 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 4.978 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی19 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9.499 ملین روپے اور سویابین کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 7.301 ملین روپے تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu