پاک سوزوکی موٹرز لمیٹڈ نے بن قاسم میں پیداواری پلانٹ کے توسیعی منصوبے کی ماحولیاتی جائزہ رپورٹ منظوری کے لئے ادارہ تحفظ ماحولیات میں جمع کرادی

منگل 5 نومبر 2019 22:38

پاک سوزوکی موٹرز لمیٹڈ نے بن قاسم میں پیداواری پلانٹ کے توسیعی منصوبے کی ماحولیاتی جائزہ رپورٹ منظوری کے لئے ادارہ تحفظ ماحولیات میں جمع کرادی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) کاریں بنانے والی کمپنی پاک سوزوکی موٹرز لمیٹڈ نے بن قاسم میں اپنے پیداواری پلانٹ کے توسیعی منصوبے کی ماحولیاتی جائزہ رپورٹ منظوری کے لیے ادارہ تحفظ ماحولیات میں جمع کرادی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحول 2014کی دفعہ 17کے تحت سندھ میں کام کرنے والے تمام تجارتی, صنعتی, سرکاری, خود مختار, نیم سرکاری اور نجی ادارے کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ شروع کرنے سے قبل ای پی اے سندھ سے ماحولیاتی اجازت لینے کے پابند ہیں۔

پاک سوزوکی کے مذکورہ منصوبے کی ماحولیاتی جائزہ رپورٹ میں منصوبے کی ضروری معلومات کے علاوہ یہ بتایا گیا ہے کہ اسے لگانے کے دوران قدرتی ماحول کے کن کن پہلووں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور کمپنی نے اس کے ازالی/بچائو کے لیے کون کون سے پیشگی اقدامات لیے ہیں۔

(جاری ہے)

ای پی اے سندھ نے کمپنی کے منصوبے کی جائزہ رپورٹ کو بنیادی پڑتال کے بعد تفصیلی پڑتال کے لیے منظور کرلیا ہے اور عوامی آرا کے حصول کے لیے اسے ای پی اے سندھ کی ویب سائٹ پر بھی لگادیا ہے۔

مزید یہ کہ جائزہ رپورٹ پر 19 نومبر کو صبح دس بجے آئی ای پی کنونشن سینٹر بالمقابل ہوٹل ریجنٹ پلازہ عوامی شنوائی رکھی گئی ہے جس میں مذکورہ منصوبے اور اس کے قدرتی ماحول پرممکنہ اثرات کے حوالے سے دلچسپی رکھنے والے افراد بلا دعوت شرکت کرسکتے ہیں۔ اگر منصوبہ کار نے ای پی اے سندھ اور تمام متعلقہ اداروں اور افراد کو یقین دہانی کرادی کہ منصوبہ لگانے کے دوران اور لگانے کے بعد تمام ماحولیاتی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا تو ایسی صورت میں ای پی اے سندھ اسے ماحولیاتی اجازت دینے کی پابند ہے بصورت دیگر کمپنی سے منصوبے کے ماحولیاتی پہلووں کو مزید بہتر بنانے کا کہا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی