پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید72ارب72کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

بدھ 6 نومبر 2019 20:08

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید72ارب72کروڑ روپے سے زائدکااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی35400،35500اور35600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں مزید72ارب72کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت3.37فیصدزائد جبکہ65.43فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام ،سیمنٹ،توانائی،کیمیکل، فرٹیلائزراور فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی ،جس کے نتیجے میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 35985پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کاتسلسل سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس295.02پوائنٹس اضافے سی35653.33پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طورپر379کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی248کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں72ارب72کروڑ39لاکھ40ہزار930روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب19ارب74کروڑ53لاکھ96ہزار651روپے ہوگئی۔

بدھ کومجموعی طور پر29کروڑ80لاکھ62ہزار496شیئرزکا کاروبارہوا،جومنگل کی نسبت1کروڑ4لاکھ22ہزار14شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت314.00روپے اضافے سی6779.00روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت110.98روپے اضافے سی2393.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فپلس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت110.28روپے کمی سی2580.00روپے اورآئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت71.58روپے کمی سی1584.33روپے ہوگئی ۔

بدھ کوورلڈکام ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ57لاکھ95ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت5پیسے کمی سی1.49روپے اورفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ56لاکھ56ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت36پیسے اضافے سی16.36روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس79.89پوائنٹس اضافے سی16606.48پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس579.81پوائنٹس اضافے سی58392.55پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس269.23پوائنٹس اضافے سی25551.19پوائنٹس پربندہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات