فیصل بینک کی انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں اسلامی بینکنگ پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

جمعرات 7 نومبر 2019 20:29

فیصل بینک کی انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں اسلامی بینکنگ پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) پاکستان کے صف اول کے بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹیڈ (FBL) نے اسلامی بینکاری اور مالیات کے موضوع پر انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) میں منعقد ہونے والی اس دو روزہ کانفرنس کا یہ تیسرا سال ہے۔

فیصل بینک لمیٹیڈ نے ایسے تعلیمی وسائل پیدا کرنے کے حوالے سے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے جو اسلامی فنانس پر اٹھائے گئے اقدامات کو سہارا فراہم کرکے صنعتوں کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ چھوٹی اور درمیانی سطح کی انٹرپرائز (IFSME) کے لیے اسلامی مالیات اور سماجی ذمہ داریاں اس سال کی کانفرنس کا موضوع تھا۔فیصل بینک لمیٹیڈ کے اسلامک بینکنگ کے سربراہ محمد فیصل شیخ نے اس موقع پر SME کے شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بینکوں میں جو رجحان نظر آتا ہے اس کے مطابق پاکستان میں SME سیکٹر اسلامک بینکنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم، بینکوں اور SME کے شعبے کے درمیان ایک مواصلاتی خلا پیدا ہوگیا ہے۔ اس سیکٹر میں مالی معاونت کو بڑھانے کرنے کے لیے میں بینکوں کے اندرایک باقاعدہ نظام قائم کرنے کی تجویز پیش کرتا ہوں جس کے ذریعے SME کو درست سپورٹ فراہم کی جا سکے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے اس کانفرنس کا افتتاح کیا اور اس میں متعدد اسلامی بینکوں کے صدوراور چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے شرکت کی۔

فیصل بینک لمیٹیڈ کا شریعہ بورڈ شریعت پر مکمل عبور رکھنے والے معروف علما پر مشتمل ہے جو کاروبار کے اسلامی بینکنگ کے شعبے پر نظر رکھتے اورشریعت کے اصولوں کے ساتھ اس کی مطابقت اور تعامل کو یقینی بناتے ہیں۔ فیصل بینک لمیٹیڈ کا نام اب 500 سے زیادہ (بشمول 325 اسلامک) شاخوں کے ساتھ 170 سے زائد شہروں میں پھیل چکا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ