طویل عرصے بعد ڈالر کا بہت ہی تگڑا کم بیک، قیمت میں اضافہ ہوگیا

جمعرات کو کاروباری روز کے اختتام پر پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 نومبر 2019 19:33

طویل عرصے بعد ڈالر کا بہت ہی تگڑا کم بیک، قیمت میں اضافہ ہوگیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 نومبر2019ء) طویل عرصے بعد ڈالر کا بہت ہی تگڑا کم بیک، قیمت میں اضافہ ہوگیا، جمعرات کو کاروباری روز کے اختتام پر امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کاروباری روز کے اختتام پر امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گزشتہ کئی ماہ سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم جمعرات کے روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے بڑی چھلانگ ماری۔ جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی کی قیمت 155 روپے 70 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔

 انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 5 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 54 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے مسلسل چوتھے روز تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 105.19 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد 35700 کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 35834 کی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم آخری لمحات میں یہ تسلسل قائم نہ رہ سکا۔

تاہم اس کے باوجود کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 105.19 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 100 انڈیکس 35758.52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اب تک رواں ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کل 13 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا عندیہ دیے جانے کے بعد سرمایہ کاروں نے بھرپور انداز میں سرمایہ کاری میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد