روس کے ساتھ 40 سال پرانا تجارتی تنازع حل، روس کا پاکستان میں 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

کچھ کمپنیاں پاکستان سے ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کررہی تھیں۔ تجارتی عمل کو آسان بنانے کے لئے ، یو ایس ایس آر نے نیشنل بینک آف پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹ کھولے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 7 نومبر 2019 21:48

روس کے ساتھ 40 سال پرانا تجارتی تنازع حل، روس کا پاکستان میں 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
اسلام آباد/ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2019ء) پاکستان کا روس کے ساتھ 40 سال پرانا تجارتی تنازع حل ہوگیا ہے جس کے بعد روس نے پاکستان میں 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 80کی دہائی میں کچھ روسی کمپنیاں پاکستان سے ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کررہی تھیں۔ تجارتی عمل کو آسان بنانے کے لئے سوویت یونین نے نیشنل بینک آف پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹس کھولے تھے جن میں سٹیٹ بینک کے ذریعے رقم منتقل کی گئی تھی لیکن سوویت ونین ٹوٹنے کے بعد ان روسی کمنیوں کو ادائیگیاں نہ کی جاسکی تھیں جس کے بعد یہ کمپنیاں اور پاکستانی تاجر سند ہائی کورٹ میں گئے جہاں سے 1996میں منجمد 117 ملین ڈالر روس کو جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی تھی۔

1996ء کے بعد روس اور پاکستان کے مابین تجارتی روابط ختم ہو گئے تھے جس کے تنیجے میں 117 ملین ڈالر کا تجارتی تنازع سامنے آیا تھا۔

(جاری ہے)

روسی کمپنیوں کی پاکستان کے مختلف بینکوں کے اندر رقم تھی۔روس کی جانب سے اس رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا گیا۔ تاہم ماضی میں یہ معاملہ حل نہ ہو سکا،لیکن جیسے ہی پاکستان کے روس کے ساتھ تجارتی روابط بحال ہوئے تو اس کے بعد حکومت نے خصوصی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت روسی کمپنیوں کو رقم ریلیز کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان نے یہ رقم 1996ء میں منجمد کی تھی۔یہ خبر خاص طور پر پاکستانی کمپنیوں کے لیے اچھی ہے جس سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ خیال رہے کہ بشکیک میں جون کے وسط میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی۔جسے پاکستان اور روس کے درمیان فاصلوں کی کمی کی جانب اہم قدم قرار دے دیا گیا تھا۔اجلاس میں عمران خان اور پوتن ساتھ ساتھ بیٹھے،الوادعی تقریب میں شانہ بشانہ کھڑے ہونے کو دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات کے لیے استعارے کے طور پر استعمال کیا گیا۔اب روس نے پاکستان میں 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ