ایشیائی بینکوں کی ترقی ڈیجیٹل بینکنگ اور ڈیٹا کی بہترین صلاحیتوں کے بغیر ممکن نہیں، اوریکل رپورٹ

جمعہ 8 نومبر 2019 19:53

ایشیائی بینکوں کی ترقی ڈیجیٹل بینکنگ اور ڈیٹا کی بہترین صلاحیتوں کے بغیر ممکن نہیں، اوریکل رپورٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) اوریکل کی حالیہ رپورٹ میں ایشیائی بینکنگ کو متاثر کرنے والے عوامل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں کسٹمر ایکسپیرئینس سے آگے کی سوچ اپنانی ہوگی اور ترقی کے لیے موجودہ رسک اور ریگولیشن کے مسائل کو کامیابی سے حل کرنا ہوگا۔ ڈیٹا پر مبنی اسٹریٹیجیز سے اپنی ترقی، فروغ اور منافع بڑھانے میں مدد لینی ہوگی۔

اوریکل کی رپورٹ ’’بی یونڈ ڈیجیٹل ۔ ڈیٹا ڈریون اسٹریٹیجز، ٹو گرو، اسکیل اینڈ پرافٹ‘‘ میں واضح کیا گیا ہے کہ روایتی بینکنگ ماڈل دوبارہ ڈیزائن کرنے کے ساتھ ڈیٹا سے مربوط نظام کے ذریعے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اسی طرح بینکوں کو اپنی رسائی ان علاقوں میں بھی فراہم کرنی ہوگی جہاں بینکنگ خدمات موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بینکنگ سسٹم میں مالی جرائم کی روک تھام کے لیے اشتراک عمل بڑھانا ہوگا۔

اسی طرح چھوٹے اور درمیانے کاروباریت پر توجہ بڑھانی ہوگی۔روایتی بینکنگ کو فنانشل مارکیٹ میں ٹیکنالوجی رکھنے والے بڑے اداروں کی بڑے پیمانے پر آمد اور خدمات فراہم کرنے سے مقابلے کا سامنا ہے۔اسی طرح بینکوں کے متبادل ادارے اور نئی بینکنگ ریگولیشنز بھی روایتی بینکوں کے لیے تبدیلی کا پیش خیمہ ہیں۔ اسی طرح ورچوئل بینکنگ لائسنس کا اجراء نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

اس حوالے سے ایپیک ریجن، سنگاپور، ہانگ کانگ اور ملائیشیا تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔گروپ نائب صدر جے اے پی اے سی اور مڈل ایسٹ ریجن، اوریکل فنانشل سروسز، ونکی سرینی وسان نے کہا کہ روایتی بینکوں کو شدید مقابلے کا سامنا ہے اور انہیں جدید خدمات کے لیے روایتی بینکنگ ماڈل کو دوبارہ ڈیزائن کرنا ہوگا۔ روایتی بینکوں کے مقابلے میں ورچوئل بینک زیادہ بہتر کارکردگی کے حامل ہیں اس کے باوجود انہیں بھی تین چیلنجز درپیش ہیں انہیں ریگولیٹرز کو اپنی قابلیت ظاہر کرنی ہوگی کہ وہ ان کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔ انہیں ڈیٹا کو مونیٹائز کرنا ہوگا اور ہدایات پر عمل درآمد کو اپنی قوت بنانے کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس