آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کل ہری پور چیمبر آف کامرس کے دفتر میں منعقد ہوں گے

بدھ 13 نومبر 2019 11:16

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن ہری پور کے انتخابات کل جمعرات کو ہری پور چیمبر آف کامرس کے دفتر میں منعقد ہوں گے، الیکشن کمیشن کی میٹنگ کے دوران دونوں گروپوں کو ضابطہ اخلاق سے آگاہ کر دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کا شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کا اعادہ امید ہے، دونوں فریق بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے امن و امان برقرار رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین الیکشن کمیشن حاجی محمد یوسف نے آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن ہری پور کے ایک اہم اجلاس میں کیا جس میں ممبران نعیم عابد، محمد شریف، شوکت حسین اعوان، فخر عالم میر، ملک اعظم، حفیظ انور اور ناصر محمود کے علاوہ دونوں گروپوں تاجر خدمت گروپ کے افتخار امین، تنویر احمد اور تاجر دوست اتحاد کے حاجی عبدالصبور قریشی اور علی جعفری نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے طریقہ کار اور دیگر معاملات سے دونوں گروپوں کو آگاہی دی گئی اور بعض باتوں پر ان سے مشاورت بھی کی گئی اور ایک تحریری ضابطہ اخلاق پر دونوں گروپوں کے صدور سے دستخط کئے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پور ی ایمانداری اور غیر جانبدارانہ طریقہ سے اد ا کرے گا اور دونوں گروپوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ بھی الیکشن کو انا کا مسئلہ نہ بناتے ہوئے بھائی چارے اتحاد اور یکجہتی کی فضاء کو برقرار رکھیں گے۔

اجلاس میں آگاہی دی گئی اور کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے گروپ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ پولنگ (آج) جمعرات کو صبح 8 تا 4 بجے شام دفتر ہری پور چیمبر میں ہو گی اور کیمپوں کے فاصلہ کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ووٹ پر کسی قسم کا نشان فوٹو لیتے ہوئے یا باہر لے جاتے ہوئے کوئی پکڑا گیا تو وہ ووٹ منسوخ کر دیا جائے گا اور پولنگ سٹیشن میں کنونسنگ بھی منع ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز