ْمعاشی بحران میں ایف بی آ ر کو اتھارٹی بنانے کا تجربہ درست فیصلہ نہیں ‘ پاکستان ٹیکس بار

اصلاحات نا گزیر ہیں لیکن ہو م ور ک اور مشا ورت کے بغیر اقدام کے نتائج نہیں نکلیں گے‘آفتاب ناگرہ، حبیب الرحمان زبیری

بدھ 13 نومبر 2019 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) معاشی بحران کی صورتحال میں فیڈرل بو رڈ آ ف ریو نیو کو پا کستان ریو نیو اتھا رٹی بنا نے کا فیصلہ قابل ستائش نہیں ،موجودہ حالات میں ایف بی آر کو تجربات کی بھینٹ چڑھانے کیوجہ سے ٹیکسز آمدن کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی،اصلاحات نا گزیر ہیں لیکن اس کے لئے پہلے ہوم ورک اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع مشاورت کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہا رپا کستا ن ٹیکس با ر ایسو سی ایشن کے صدر آ فتا ب نا گر ہ،سینئر نا ئب صدر قاری حبیب الر حمن زبیر ی اور جنرل سیکرٹر ی فر حا ن شہزاد اور دیگر نے جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ حکومت اس سے قبل ما ڈل ٹیکس پیئر یو نٹ کا تجربہ بھی کر چکی ہے جس کی صرف تشہیر پر اربو ں روپے خر چ کیے گئے لیکن یہ بری طرح ناکام رہا ۔

(جاری ہے)

اسکے بعد ایف بی آر بنادیا گیا اور اس پر بھی اسی طرح کے اخراجات ہوئے اور آج نیا تجربہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شدید معاشی بحران میں پاکستان کو تجربہ گاہ بنانے کی بجائے حکو مت عملی اقدا ما ت کے طر ف تو جہ دے۔بجلی اورگیس کے کمر شل میٹر اتار نے کی مہم کی بجا ئے ر جسٹریشن کا عمل شر وع کیاجا ئے اور مو قع پر ٹیکس وصو لی کو یقینی بنا یا جا ئے کیو نکہ ایف بی آر کے پاس تمام قانونی اختیارات موجود ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ایف بی آر کو اتھارٹی بنانے سے ہرگز آمدن میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ اس میں پیچیدگیاں پیدا ہوں گی اور موجودہ حالات میں ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایف بی آر میں ٹیکس با رز سے پروفیشنل لوگوں کو بھرتی کیا جائے ،ریو نیو اہداف کو پورا کر نے کے ساتھ ساتھ ٹیکس بیس اور ٹیکس نیٹ کو بڑ ھا یا جا ئے۔پاکستان ٹیکس بار نے پیشکش کی کہ اگر حکومت مسائل سے نمٹنا چاہتی ہے تو ہر طرح کی مدد اورمعاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب