معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے،ایکسپورٹ میں اضافہ خوش آئند ہے: میاں زاہد حسین

بھارت سے سبزیاں درآمد کرنے پر غور کیا جائے، قیمتوں کے نظام کو آڑھتی مافیا نے ہائی جیک کر لیا ہے

بدھ 13 نومبر 2019 15:30

معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے،ایکسپورٹ میں اضافہ خوش آئند ہے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے تجویز کردہ نسخے سے معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور جاری حسابات کے خسارے میں توقع سے زیادہ کمی آئی ہے جو خوش آئند ہے تاہم قیمتوں کے نظام کو آڑھتی مافیا نے ہائی جیک کر لیا ہے جس نے ملک بھر میں بے چینی پھیلا دی ہے ، نوٹس لے کر تدارک کیا جائے کیونکہ یہ بڑا سیاسی مسئلہ بن سکتا ہے۔

کرتار پور بارڈر کھولنے کے بعدبھارت سے سبزیاں اور پھل درآمد کرنے پر بھی غور کیا جائے جبکہ بنگلہ دیش کو پیاز برآمد نہ کئے جائیں کیونکہ اس سے مقامی منڈی میں اس کی قیمت بڑھ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کو استحکام کی جانب رواں بتایا ہے اور قرضے کی ایک اور قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے معیشت کو ریلیف ملے گا اور حکومت معیشت کے بعض اہم شعبوں کو ریلیف دینے کی پوزیشن میں آ جائے گی تاہم ناکام سرکاری اداروں کی نجکاری، گردشی قرضہ پر قابو پانا اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے جیسے چیلنجز ابھی باقی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائرقدرے بڑھ گئے ہیں، درآمدات میں کمی سے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں آمدنی میں کمی کے باوجود ٹیکس کی صورتحال اطمینان بخش ہے اور سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے مہنگائی کسی حد تک قابو میں ہے ورنہ اسمیں مزید اضافہ متوقع تھا۔ انھوں نے کہا کہ استحکام کے ساتھ ساتھ شرح نمو بڑھانے اور کساد بازاری سے نمٹنے کی کوششیں ضروری ہیں تاکہ معیشت چلتی رہے اور پیداوار وروزگار کی صورتحال مزید متاثر نہ ہو۔

جنوری سے اب تک بڑی صنعتوں کی پیداوار میں24 فیصد کمی آ چکی ہے جبکہ گزشتہ سال پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں25 فیصد کمی آئی تھی اور سال رواں میں جولائی تا اکتوبر ڈیزل اور فرنس آئل کی کھپت میں تقریبا 15 فیصد کمی آئی ہے جو معاشی سرگرمیوں میں تشویشناک حد تک کمی کا ثبوت ہے۔درآمد ات کی حوصلہ شکنی نے ا سٹیل، لوہے، سیمنٹ، مشروبات، خوراک، الیکٹرانکس، کیمیکل، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگر کئی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے اور انکی پیداوارمزید کم ہو گئی ہے۔ان حالات میں سرمایہ کاری رکی ہوئی ہے اور نجی شعبہ مہنگے قرضے لینے پر آمادہ نہیں ہے اس لئے شرح سود میں کمی لازمی ہے جسکے راستہ میں گیس کمپنیوں کی جانب سے ٹیرف میں دوبارہ اضافہ کی کوششیں حائل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس