سال رواں میں روٹی کی قیمت تیسری بار بڑھ سکتی ہے،میاں زاہد حسین

گندم کی ڈیوٹی فری امپورٹ سے قیمتیں معتدل ہو جائیں گی،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 15 نومبر 2019 18:16

سال رواں میں روٹی کی قیمت تیسری بار بڑھ سکتی ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میںپانچ سال بعد 50 روپے من کا اضافہ خوش آئند ہے جس سے کاشتکاروں کوکچھ ریلیف ملے گا تاہم اس سے روٹی کی قیمت میں اضافہ بھی ممکن ہے جسکی قیمت گزشتہ ایک سال کے دوران دو بار بڑھائی جا چکی ہے۔

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کے مطابق ملک میں گندم کے وافر اسٹاک موجود ہیں تاہم نجی شعبہ کی جانب سے بحران کا اندیشہ ظاہر کرنے کے بعدصورتحال کی دوبارہ تخمینہ کاری کی جا ئے تاکہ نئی فصل آنے تک طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

حکومت کے مطابق اسکے پاس 45 لاکھ ٹن گندم موجود ہے جو اگلی فصل تک ملکی ضروریات کے لئے کافی ہے تاہم خراب موسم کی وجہ سے فصل میں تاخیریا کسی بھی غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے مشکلات پیش آ سکتی ہیں اس لئے نجی شعبہ کی جانب سی3 لاکھ ٹن تک گندم درآمد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس پر غور کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ گندم کی افغانستان ا سمگلنگ بھی جاری ہے جس سے اسٹاک پر دبائو بڑھ رہا ہے جبکہ سندھ میں گندم کے ذخائرکی صورتحال اطمینان بخش نہیںہے۔پنجاب میں 45لاکھ ٹن گندم موجود ہے، خیبر پختونخواہ میں صرف 2 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ ہے جبکہ حکومت سندھ میں 8 لاکھ ٹن گندم کی موجودگی کا دعویٰ کر رہی ہے جس پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ سندھ کی حکومت نے گزشتہ سیزن گندم کی خریداری نہ کر کے غیر یقینی صورتحال کو ہوا دی ہے جس سے کراچی کے تاجر پریشان ہیں جہاں ماہانہ ایک لاکھ ٹن گندم استعمال ہوتی ہے۔

اسٹاک کے مقابلے میں گندم کم ہونے کی افواہوں نے بھی گندم کی قیمت کو بڑھادیا ہے اور حکومت کی جانب سے مداخلت نے صورتحال پر کوئی مثبت اثر مرتب نہیں کیا جس کے نتیجہ میں عوام کو مہنگا آٹا خریدنا پڑ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت صورتحال پر قابو پانے کے لئے دو سے تین لاکھ ٹن گندم کی ڈیوٹی فری امپورٹ کی اجازت دے تاکہ افواہوں اور سٹے بازی کی حوصلہ شکنی ہو اور آٹے کی قیمت کم کی جا سکے اور غریب عوام کو ایک نئی افتاد سے بچایا جاسکے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی