گندم کا جو کوٹا محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے فراہم کیا جارہا ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے،صدر حیدرآباد چیمبر

محکمہ خوراک سندھ کے حکام کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ وہ چھپائی ہوئی گندم باہر نکالیں اور حیدرآباد کی آٹا چکیوں کا کوٹا ڈبل کریں، دولت رام لوہانہ

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ نے کہا ہے کہ اِس وقت آٹا چکیوں کو جو گندم کا کوٹا محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے فراہم کیا جارہا ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ جس سے علاقوں میں موجود عوام کی ضرورت کے مطابق آٹا چکیاں فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

ضرورت اِس اًمر کی ہے کہ بڑی فلور ملز کو آٹے کی تیاری کے لیے جو گندم فراہم کی جاتی ہے وہ اُن کی ضرورت سے کہیں زیادہ ہے اور فلور ملز کا آٹا شہر کے بجائے باہر دوسرے شہروں کو بھجوادیا جاتا ہے۔ جبکہ حیدرآباد کی عوام شروع سے ہی چکیوں کا پِسا ہوا آٹا طلب کرتے ہیں اور زیادہ تر شہر، لطیف آباد اور قاسم آباد میں قائم چکیاں ہی عوام کو مطلوبہ ضرورت کے مطابق آٹا فراہم کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ حیدرآباد آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد جو جنرل سیکریٹری محمد ہارون کی قیادت میں حیدرآباد چیمبر آیا تھا سے ملاقات کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے ایک پتھر والی چکی کے لیے صرف 33 کلو گندم فراہم کی جاتی ہے جس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ عوام کی ڈیمانڈ پورا کرنا چکی مالکان کے لیے ناممکن ہے۔

علاوہ ازیں جو گندم چکیوں کو فراہم کی جاتی ہے جس میں کنکر اور مٹی کی آمیزش ہوتی ہے اِس لیے صفائی کے بعد گندم کا وزن 33 کلو سے بھی کم رہ جاتا ہے۔ اِس کے علاوہ صرف 33 کلو گندم فی چکی کا پاٹ (پتھر) سے آٹا چکیوں کے مالکان کیا فراہم کریں گے اور کیا کمائیں گے۔ جبکہ محکمہ خوراک کے پاس کافی گندم کا اسٹاک موجود ہے لیکن محکمہ نے اُسے چھپا کر گندم کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے علاوہ بڑے بڑے گندم کے خریداروں نے بلیک میں فروخت کے لیے گندم اسٹاک کر رکھی ہے، جس سے گندم اور آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

اُنہوں نے وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر خوراک صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر محکمہ خوراک سندھ ہری رام سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ خوراک سندھ کے حکام پر قابو پائیں اور اُن کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ وہ چھپائی ہوئی گندم باہر نکالیں اور حیدرآباد کی آٹا چکیوں کا کوٹا ڈبل کریں علاوہ ازیں ذخیرہ اندوزوں سے بھی چھپائی گئی گندم کا اسٹاک نکلوانے کا فوری بندوبست کیا جائے تاکہ عوام کو ضرورت کے مطابق آٹا میسّر آسکے اور قیمتوں 5میں بھی کمی کا باعث ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..