پاکستان اور چائنا کی بڑی ٹائر کمپنیوں نے اشترا کی معاہدے پر دستخط کر دیئے

گزشتہ روز پاکستان میں ٹائر تیار کرنے والی مقبول ترین کمپنی ،سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور چائنا کی صف اول کی کمپنی چاؤیانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمیٹڈ نے آل اسٹیل ریڈیل ٹرک اور بس ٹائرز کی پاکستان میں تیاری کے حوالے سے مشترکہ معاہدہ پر دستخط کئے

بدھ 20 نومبر 2019 14:30

پاکستان اور چائنا کی بڑی ٹائر کمپنیوں نے اشترا کی معاہدے پر دستخط کر دیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2019ء) گزشتہ روز پاکستان میں ٹائر تیار کرنے والی مقبول ترین کمپنی ،سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور چائنا کی صف اول کی کمپنی چاؤیانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمیٹڈ نے آل اسٹیل ریڈیل ٹرک اور بس ٹائرز کی پاکستان میں تیاری کے حوالے سے مشترکہ معاہدہ پر دستخط کئے۔
ترجمان کے مطابق چاؤیا نگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمیٹڈ کا قیام جنوری 2003میں،1966میں تمام تر اسٹیل ریڈیل ٹائر پروڈکشن لائنز کے ساتھ قائم ہونے والیLiaoningٹائر گروپ کمپنی لمیٹڈ،کی خرید کے بعدعمل میں آیا۔

وسیع پیمانے پر کامیابی اور خاطر خواہ ترقی کے بعد ،اب وہ اپنی پراڈکٹس 90سے زائد ممالک کو برآمد کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ،سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کا قیام1961میں عمل میں آیا اور یہ پاکستان کی بڑی اور مقبول ترین جوتا ساز اور ٹائر بنانے والی کمپنی ہے۔

(جاری ہے)

سروس سائیکل،موٹر سائیکل اور تھری وہیلرز کے ٹائرز کی تیاری میں مارکیٹ لیڈر کے طور پر کام کررہی ہے۔

حال ہی میں سروس نے ٹریکٹر ٹائر کی مارکیٹ میں قدم رکھا ہے۔کمپنی جوتوں اور ٹائرز کی برآمدات میں پاکستان بھر میں اعلیٰ ترین اور منفرد مقام رکھتی ہے۔
ترجمان کے مطابق،اس معاہدے کے تحت سروس لانگ مارچ ٹائرز(پرائیویٹ)لمیٹڈ کے نام سے قائم کی جانے والی اس نئی کمپنی میں سروس انڈسٹریز لمیٹڈ 51%اور چاؤیانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمیٹڈ49%کی حصہ دار ہو گی۔

اس حوالے سے پہلے مرحلے کے 250ملین ڈالر کے پراجیکٹ کا آغاز ،سائٹ سندھ میں 100ملین ڈالر سے کیا جائے گا۔اس پراجیکٹ کے لیے زمین اور پلانٹ کے ڈیزائن پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اس مو قع پر سروس انڈسٹر یز لمیٹڈ کے سی ای او،جناب عارف سعید نے بتایا کہ ہم ٹائر کی صنعت میں50سالوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور نہ صرف یہ کہ ہمارے برانڈ کو ملک بھر میں سب سے زیادہ پذیرائی ملتی ہے بلکہ ہم ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے بھی سب سے بڑے نیٹ ورک کے حامل ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کی شکل میں ہمیں ایک اعلیٰ پائے کا ایسا شراکت دار مل گیا ہے جو نہ صرف ٹیکنالوجی کے استعمال میں اپنا مقام رکھتاہے بلکہ ہم دونوں کا نظریہ ایک بھی ایک جیسا ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ہم باہمی تعاون سے اسے ایک عالمی سطح کی کمپنی بنائیں گے۔
اشترا کی معاہدے پر دستخط کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چاؤ یا نگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ لانگ مارچ ایک عالمی سطح کا برانڈ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپنی کمپنی کی توسیع کے حوالے سے ہم نے کئی ممالک کا جائزہ لیا اور یہ فیصلہ کیا پاکستان ہی وہ ملک ہے جو ہمیں ایک بڑی مقامی مارکیٹ،سر مایہ کاردوست پالیسیز اور کام کرنے کے لیے بہتر اور ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کے ساتھ ایک بہترین موقع فراہم کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بطور اپنے مقامی شراکت سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے ساتھ کام کرنے میں بہت خوش ہیں۔

ان کا وسیع تجربہ اور ان کے 3,000ہنر مندورکز ہماری مشترکہ کمپنی کے لیے یاک اثاثہ ثابت ہوں گے۔ہم اپنی نئی فیکٹری سے دنیا بھر میں ٹائرز برآمد کرنے کے حوالے سے نہایت پر امید ہیں۔
ترجمان کے مطابق ،اس تقریب میں تجارت ،صنعت ،ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری کے مشیر ،جناب عبدالرزاق داؤد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ان کے علاوہ تقریب میں پیپلز ری پبلک آف چائنا کے کونسل جنرل جناب لانگ ڈِن بن ،چیئرمین بی او آئی جناب زبیر گیلانی ،بزنس کمیونٹی کے اراکین اور میڈیا کے افراد نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ