حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2019ء)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو وزارت خزانہ کی جانب جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12بجے کے بعد ہوگا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت85.33 سے کم ہوکر 82.83 روپے فی لٹر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لائٹ ڈیزل آئل میں 2.90 روپے فی لٹر کمی کردی گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت127.41 سے کم ہوکر 125.01 پر آگئی ہے۔ اس طرح اس میں 2.40 روپے کمی آئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 97.18 روپے سے کم ہوکر 96.35 روپے ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل میں فی لٹر 83 پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں114.24 روپے سے کم ہوکر 113.99 روپے فی لٹر پر آگئی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے۔

Your Thoughts and Comments