پیپسی کو کا پاکستان کی جانب سے پائیدار فارمنگ پروگرام کے حوالے سے روڈ شو کا انعقاد

پیپسی کو کا پاکستان کی جانب سے پائیدار فارمنگ پروگرام کے حوالے سے روڈ ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) پائیدار زرعی طریقہ کار کی ترویج کے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے پیپسی کو کی جانب سے قصور میں موجود آلو کے کا شتکاروں کے لیے سسٹینیبل فارمنگ پروگرام روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد کسانوں کو پائیدار زرعی پریکٹسز سے متعارف کرانا تھا۔ پیر کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سسٹینیبل فارمنگ پروگرام پیپسی کو کے نیکسٹ جنریشن ایگریکلچر مہم کا حصہ ہے۔

جس کا مقصد زراعت کو مزید بہتر بنانا ہے۔ زراعت ہمارے نظام خوراک کی بنیاد ہے اور پیپسی کو کے کاروبار کی اہم جزو ہے۔ پیپسی کو 60 ممالک میں تقریباً 25 سے زائد فصلوں کا استعمال کرتا ہے جس سے زراعت سے منسلک سپلائی چین میں لاکھوں لوگوں کو روز گار فراہم کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پیپسی کو اپنے اس وسیع پیمانے پر ایگریکلچر مصنوعات کے استعمال کی بدولت دنیا بھر میں زراعت پر ہونے والے معاشی، ماحولیاتی اور سماجی اثرات کے حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

پیپسی کو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے چھوٹے بڑے کاشتکاروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تاکہ پائیدار زرعی پریکٹسز، کاشتکاروں کے بنیادی حقوق اور ان کی صحت اور بہتر مستقبل کے لیے کام کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ کھیتوں کی دیکھ بھال، کھاد، پانی کے بہتر طریقے سے استعمال اور جدید زرعی ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات بھی کاشتکاروں تک پہنچائی جاتی ہیں تا کہ وہ مقامہ ماحول کے مطابق فصلوں کی تیاری پر محنت کر سکیں۔

سسٹینیبل فارمنگ روڈ شو میں آلو کے کاشتکاروں کو دنیا میں اپنائی جانے والی بہترین اور پائیدار زرعی پریکٹسز سے آگاہ کیا گیا تاکہ کاشتکار انہیں اپنی فصلوں کو پائیدار بنانے کے لیے استعمال کر سکیں۔ تقریب میں وڈیوز کے زریعے کو کاشتکاروں کو ڈرپ ایری گیشن اور سپرنکل سسٹم کے تحت آب پاشی اور پائیدار زرعی پریکٹسز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ کیسے ان ر زرعی پریکٹسز کے زریعے آلو کی فصل کے معیار اور تعداد کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

پروگرام میں آلو کے 40 کاشتکاروں نے شرکت کی جنہیں صفائی ستھرائی، حفظان صحت اور صاف پانی کی اہمیت کے حوالے سے بتایا گیا۔ اس موقع پر پیپسی کو ایگریکلچر سپلائی چین شعبے کے سربراہ زاہد سلیم نے کہا کہ کاشتکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہمارے پروگرام کا بنیادی مقصد ہے۔ لوکل کاشتکاروں کے لیے اس ماڈ ل فارم کے کھولنے کا مقصد دیگر مقامی کاشتکاروں کو معلماوت فراہم کرنا اور پائیدار زرعی پریکٹسز کو فروغ دینا ہے۔ پیپسی کو کی جانب سے اس پائیدار فارمنگ پروگرام کو 7 لاکھ ایکڑ زمین پر پھیلانے کے لیے عزم کا اظہار کیا گیا ہے تا کہ فصل کی پیدا وار، کسانوں کی معاشی حالت مییں بہتری اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Your Thoughts and Comments