ECOممالک کے اجلا س پر ایف پی سی سی آئی کے کروڑوں روپے کابے دریغ استعمال: مرزا عبد الرحمان

اسلامی سربراہی اجلا س میں وز یر اعظم عمران خان کا خطاب بھی ضروری تھا، جنہیں مد عو نہیں کیا گیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 17:20

ECOممالک کے اجلا س پر ایف پی سی سی آئی کے کروڑوں روپے کابے دریغ استعمال: مرزا عبد الرحمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2019ء) ایف پی سی سی آئی کے سابقہ نائب صدر ،گروپ لیڈر اٹک چیمبرآف کا مرس ، یوبی جی گروپ لیڈر مر زاعبد الرحمان نے کہا ہے کہ ناکام ECOکانفرنس اورECOجنرل باڈی میٹنگ پر ایف پی سی سی آئی کا کاروباری برادری کا بے دریغ فنڈز کو لٹانا ، یوبی جی کی کچن کیبنٹ اور اس کی بڑی سرکار کا سایہ کارنامہ بز نس کمیونٹی کیلئے ایک سیا ہ داغ بن گیاہے ۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ یو بی جی کی کچن کیبنٹ نے پچھلے ماہ ECOممالک کا اجلا س پاکستان میں منعقد کیا جسمیں صرف ایک چیمبر صدر ترکی کے علاوہ کسی مما لک کا صدر یا اعلیٰ عہدیدار نہیں آیا۔ 8ممالک کے ممبران کی بھی شرکت بہت کم تھی جبکہ ایف پی سی سی آئی کی بھی صرف اُن ٹریڈ باڈیز کو مدعو کیا جو کہ صرف ا ن کی کچن کیبنٹ کا حصہ اور بڑی سرکار کے خوشا مدی تھے ۔

(جاری ہے)

سفری سہولیات اور ہوٹلنگ وغیرہ کے تمام اخراجات بھی ایف پی سی سی آئی نے اُٹھا ئے جس پر ایک اندازے کیمطابق تقریباًایک کروڑ تک کے اخراجات آئے حا لانکہ یہ اخراجات باہر ممالک سے بھی اسپانسر ہو سکتے تھے اور ہمیشہ ایسے ایونٹس ملٹی نیشنل کمپنیز سے اسپانسرز ہوتے ہیں ۔ECOکا کوئی بھی صدر اسلامی ممالک کی جنرل باڈی میٹنگ میں نہیں آیا صرف ترکی کے چیمبرکے صدر نے شمولیت کی جبکہ اسمیں 52مما لک شامل ہیں ۔

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایف پی سی سی آئی پاکستانی تا جر برادری کا ایک غیر معروف ادارہ بن چکا ہے جو اب اپنی افادیت کھوچکا ہے ۔ 30سال بعد پاکستان نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے جس میں ECO مما لک کے کاروباری وفود بھی آنا چا ہتے تھے۔اس اجلاس میں پاکستانی تاجروں کی B2Bمیٹنگ ہونا تھی، پاکستان کے وزیراعظم بھی اس اہم اجلاس سے خطاب کرتے اور پاکستان کی تاجر برادری کو اجلاس میں شامل مما لک سے کاروبار بڑھانے کا موقع ملتا مگر صورتحال اس کے برعکس رہی۔صرف نا اہل قیادت ریموٹ کنٹرول سرپرست اعلیٰ جو کہ خود ٹڈاپ کے سربراہ رہ کر ملکی تجارت کا بیڑہ غرق کر چکے ہیں ،اُن کے احکامات کی وجہ سے ایف پی سی سی آئی کو پوری دنیا میں مذاق اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ

ایک دن کے چوزے کی قیمت 60،70 روپے سے بڑھ کر230 روپے ہوگئی، ڈاکٹر سجاد ارشد

ایک دن کے چوزے کی قیمت 60،70 روپے سے بڑھ کر230 روپے ہوگئی، ڈاکٹر سجاد ارشد