درآمدات کی حوصلہ شکنی کی پالیسی میں نرمی لائی جائے: میاں زاہد حسین

اسٹاک مارکیٹ کا حقیقی معیشت سے کوئی تعلق نہیں، کسی تجارتی معاہدے سے فائدہ نہیں ہوا

جمعہ 6 دسمبر 2019 17:04

درآمدات کی حوصلہ شکنی کی پالیسی میں نرمی لائی جائے: میاں زاہد حسین
 کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ درآمدات کی حوصلہ شکنی کی پالیسی میں نرمی لائی جائے۔ اس پالیسی سے اخراجات کم ہوئے مگر صنعتی شعبہ تباہ ہو گیا جبکہ لاکھوں افراد اپنی نوکریوں سے فارغ ہو گئے ، مہنگائی بے قابو ہو گئی جو اب گزشتہ نو سال کی بلند ترین سطح پر ہے اور ملک بھر میں زبردست بے چینی پھیلی۔

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ا سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری خوش آئند مگر وقتی ہے اور اس سلسلہ میں عالمی اداروں کی رپورٹس گمراہ کن ہیں کیونکہ ا سٹاک مارکیٹ میں صرف خرید و فروخت ہوتی ہے اور اس کا حقیقی معیشت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اسٹاک مارکیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی وجہ معاشی استحکام نہیں بلکہ بلند شرح سود ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان ہوتے ہی غیر ملکی سرمائے کا انخلاء شروع ہو جائے گا۔ اگر عالمی اداروں کی ماضی کی رپورٹیں دیکھی جائیں تو اس وقت پاکستان کو دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل ہونا چائیے تھا مگرایسا نہیں ہوا اور حقیقت یہ ہے کہ بھاری قرضوں کے ذریعے ملک چلایا جا رہا ہے جنکی واپسی بہت مشکل ہو گی۔موجودہ حکومت نے 18اگست 2018 سے30 ستمبر2019 تک 10.4 ارب ڈالر کے قرضے لئے ہیں جن میں سے46 فیصد قلیل المدتی قرضے ہیں جن پر ساڑھے پانچ فیصد سود ادا کرنا ہو گا۔

تما م قرضوں میں سب سے مہنگے قرضے دوست ملک چین کے بینکوں سے حاصل کئے گئے ہیں جبکہ سب سے سستا قرضہ آئی ایم ایف سے لیا گیا ہے جس پر 4 فیصد سود ادا کرنا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ جب ملکی معیشت ہی بے جان ہوچکی ہے تو فری ٹریڈ معاہدوں پر زور کیوں دیا جا رہا ہے ۔تجارتی معاہدوں سے دیگر ممالک کا فائدہ اور پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔سابقہ معاہدوں کو بہتر بنائے بغیر نئے معاہدوں کی کوششیں سمجھ سے بالا تر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ چین کی سالانہ درآمدات تین سو چونتیس ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے جن میں سے پاکستان کا حصہ صرف0.24 فیصد ہے جو اگر پانچ فیصد ہو جائے تو17 ارب ڈالر کی آمدنی ہو گی۔ملائیشیا کی درآمدات 35ارب ڈالرہے جس میں پاکستان کا حصہ 0.3 فیصد ہے جسے بڑھانے کی کوئی خاص کوشش نہیں کی گئی ہے۔چین اور امریکہ کے مابین جاری تجارتی جنگ میں دونوں ممالک کی400 ارب ڈالر تک کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں جس سے پاکستان نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا جو افسوسناک ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی