درآمدات کی حوصلہ شکنی کی پالیسی میں نرمی لائی جائے،میاں زاہد حسین

اسٹاک مارکیٹ کا حقیقی معیشت سے کوئی تعلق نہیں،کسی تجارتی معاہدے سے فائدہ نہیں ہوا،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ درآمدات کی حوصلہ شکنی کی پالیسی میں نرمی لائی جائے۔ اس پالیسی سے اخراجات کم ہوئے مگر صنعتی شعبہ تباہ ہو گیا جبکہ لاکھوں افراد اپنی نوکریوں سے فارغ ہو گئے ، مہنگائی بے قابو ہو گئی جو اب گزشتہ نو سال کی بلند ترین سطح پر ہے اور ملک بھر میں زبردست بے چینی پھیلی۔

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ا سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری خوش آئند مگر وقتی ہے اور اس سلسلہ میں عالمی اداروں کی رپورٹس گمراہ کن ہیں کیونکہ ا سٹاک مارکیٹ میں صرف خرید و فروخت ہوتی ہے اور اس کا حقیقی معیشت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اسٹاک مارکیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی وجہ معاشی استحکام نہیں بلکہ بلند شرح سود ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان ہوتے ہی غیر ملکی سرمائے کا انخلاء شروع ہو جائے گا۔ اگر عالمی اداروں کی ماضی کی رپورٹیں دیکھی جائیں تو اس وقت پاکستان کو دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل ہونا چائیے تھا مگرایسا نہیں ہوا اور حقیقت یہ ہے کہ بھاری قرضوں کے ذریعے ملک چلایا جا رہا ہے جنکی واپسی بہت مشکل ہو گی۔موجودہ حکومت نے 18اگست 2018 سی30 ستمبر2019 تک 10.4 ارب ڈالر کے قرضے لئے ہیں جن میں سی46 فیصد قلیل المدتی قرضے ہیں جن پر ساڑھے پانچ فیصد سود ادا کرنا ہو گا۔

تما م قرضوں میں سب سے مہنگے قرضے دوست ملک چین کے بینکوں سے حاصل کئے گئے ہیںجبکہ سب سے سستا قرضہ آئی ایم ایف سے لیا گیا ہے جس پر 4 فیصد سود ادا کرنا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ جب ملکی معیشت ہی بے جان ہوچکی ہے تو فری ٹریڈ معاہدوں پر زور کیوں دیا جا رہا ہے ۔تجارتی معاہدوں سے دیگر ممالک کا فائدہ اور پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔سابقہ معاہدوں کو بہتر بنائے بغیر نئے معاہدوں کی کوششیں سمجھ سے بالا تر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ چین کی سالانہ درآمدات تین سو چونتیس ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے جن میں سے پاکستان کا حصہ صرف0.24 فیصد ہے جو اگر پانچ فیصد ہو جائے تو17 ارب ڈالر کی آمدنی ہو گی۔ملائیشیا کی درآمدات 35ارب ڈالرہے جس میں پاکستان کا حصہ 0.3 فیصد ہے جسے بڑھانے کی کوئی خاص کوشش نہیں کی گئی ہے۔چین اور امریکہ کے مابین جاری تجارتی جنگ میں دونوں ممالک کی400 ارب ڈالر تک کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں جس سے پاکستان نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا جو افسوسناک ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد