حکومت ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی بحالی کیلئے خصوصی مالی معاونت کرے‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

وزیر اعظم عمران خان ، مشیر تجارت عبد الرزاق دائود ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ گزارشات کا نوٹس لیں ،ملاقات کا وقت دیں اگر حکومت معاونت کرے تو برآمدات میں اضافہ،دیہی علاقوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:42

حکومت ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی بحالی کیلئے خصوصی مالی معاونت کرے‘ کارپٹ ایسوسی ایشن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کے شدید ہوتے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان ، مشیر تجارت عبد الرزاق دائود اور مشیر خزانہ عبد الحفیظ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت وزیر اعظم عمران خان کے عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانے میں بے حد معاون ثابت ہو سکتا ہے ، اگر حکومت بیل آئوٹ پیکج کی طرز پر خصوصی مالی معاونت فراہم کرے تو اس سے نہ صرف اس صنعت کی بحالی ممکن ہو سکے گی بلکہ برآمدات میں اضافے کے ساتھ دیہی علاقوں میں روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آ سکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے نارتھ سرکل کمیٹی کے اجلاس میںکیا جس کی صدارت سینئر وائس چیئرمین شیخ عامر خالدنے کی جبکہ اجلاس میں چیئرمین محمد اسلم طاہر ،کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، ایسوسی ایشن کے ،سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، محمد اکبر ملک، میجر (ر) اختر نذیر ،فیصل سعید خان ،محمد علی افتخار ماور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسائل کے حل اور مختلف امور کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔شیخ عامر خالد نے کہا کہ نا مساعد حالات کی وجہ سے ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی صنعت شدید بحران سے دوچار ہے اور نئی سرمایہ کاری نہ آنے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن او رکارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اس کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقداما ت کر رہے ہیںلیکن صورتحال جس نہج پر پہنچ گئی ہے اس کیلئے حکومت کی مالی معاونت نا گزیر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک دور میں پاکستان کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوںکی برآمدات دنیا بھر میں سب سے زیادہ تھی لیکن آج دوسری ممالک نے یہ جگہ لے لی ہے جس کی وجہ سے مینو فیکچررز اور برآمدکنندگان کو درپیش مشکلات اور بیرون ممالک موثر مارکیٹنگ کا نہ ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں بڑا پوٹینشل موجود ہے اور خاص طو رپر اس کے ذریعے دیہی علاقوں میں خواتین کوان کی دہلیز پر روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔

ہماری وزیر اعظم عمران خان ، مشیر تجارت عبد الرزاق دائود اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے اپیل ہے کہ ہماری گزارشات کا نوٹس لیں اور ملاقات کا وقت دیں تاکہ انہیں اس شعبے کی زبوں حالی سے آگاہ کیا جائے اور حکومتی معاونت سے اسے فعال کرنے کے حوالے سے تجاویز دی جا سکیں ۔ اجلاس میں مسائل کے حل کیلئے تجاویز مرتب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ