زمین ڈاٹ کام کے پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد، 20 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

پاکستان پراپرٹی شو کی کامیابی درحقیقت متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کامیابی ہی: ذیشان علی خان

منگل 10 دسمبر 2019 23:38

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام دبئی میں پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد کیا گیا جہاں دو روز میں ۲۰ ہزار سے زائد پاکستانی شریک ہوئے۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دبئی میں یہ اپنی نوعیت کا تیسرا ایونٹ ہے۔پاکستان پراپرٹی شو میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، مری، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور گوادر سمیت پاکستان کے دیگر شہروں سے پراپرٹی بلڈرز اور ڈویلپرز اپنی پراپرٹیز کی 60 سے زائد اسٹالز پر نمائش کی۔

اس ایونٹ کیبڑے اسپانسرز پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے دو معروف نام ’’ایٹین‘‘ اور ’’کیپٹل اسمارٹ سٹی‘‘ تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان پراپرٹی شو کا افتتاح دبئی رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری ایجنسی (ریرا) کے سی ای او عزت مآب مروان احمد بن غلیطہ نے کیا۔۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہت سی کمپنیاں منفرد پراجیکٹ لے کر آئی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سے ایک جانب ڈیٹا کی شیئرنگ ہوتی ہے تو دوسری جانب علم کی شیئرنگ بھی ہو جاتی ہے جس سے سب ہی کا فائدہ ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اب سرحدوں کی محتاج نہیں ہے۔ افتتاح کے بعد زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے ادارے کے دیگر سینئر افراد کے ہمراہ اُنہیں ہال کا دورہ کروایا۔ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان کے کونسل جنرل برائے متحدہ عرب امارات احمدامجد علی نے بھی وفد کے ہمراہ پاکستان پراپرٹی شو میں شرکت کی۔

انہوں نے ایونٹ کا دورہ کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کی اس کاوش کو سراہا اور کامیاب ایونٹ پر مبارکباد پیش کی۔ زمین ڈاٹ کام کے اس پاکستان پراپرٹی شو میں پرائیوٹائزیشن کمیشن آف پاکستان کے نمائندے بھی موجود تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اُنہوں نے اوور سیز پاکستانیوں کو سرکار کے زیر انتظام ملک میں موجود مختلف سرکاری پراپرٹیز میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پرائیوٹائزیشن کمیشن آف پاکستان افتخار حسین نقوی نے کہا کہ ایسے ایونٹس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے جس سے ایک ہی وقت میں بہت سارے ہم وطنوں سے ملنا اور اُن کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینا بہت آسان ہے۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ تیسرے پاکستان پراپرٹی شو کی کامیابی پر ہم اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پراپرٹی شو اب اس خطے میں پاکستان کی پہچان بن چکی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستانی اس بڑی تعداد میں اس شو میں شرکت کر کے اس کو کامیاب کرتیہیں۔ا ُن کا کہنا تھا کہ اس شو میں بہت سے ایسے نمائش کنندگان موجود ہیں جو کہ گزشتہ ایونٹس میں بھی ہمارے ساتھ یہاں آئے تھے اور چونکہ اُن کو اِس نمائش میں شرکت سے نفع حاصل ہواہے تو وہ دوبارہ بھی یہاں موجود ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں محفوظ سرمایہ کاری اور اپنے گھر کا خواب ہر پاکستانی دیکھتا ہے لیکن مصروفیت اور دیگر امور کے باعث اس خواب میں رنگ بھرنا مشکل ہو جاتاہے۔ زمین ڈاٹ کام نے اس ضمن میں آسانی پیدا کی اور پاکستان بھر سے محفوظ سرمایہ کاری کی آپشن یہاں دبئی میں پاکستانیوں کیلئے پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کا شعبہ کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کے ساتھ 55 سے زائد دیگر انڈسٹریز بھی شامل ہوتی ہیں، لہذا رئیل اسٹیٹ کی ترقی سے ہی ملک تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔

اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اوور سیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور ہم انہیں ملک میں محفوظ اورمنافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اگلی ایکسپو پاکستان کے شہر کراچی میں فروری ۲۰۲۰ء میں منعقد کی جائیگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن