قطر سے تجارتی تعلقات میں اضا فہ، وزیر اعظم عمران خان کا عظیم کا رنامہ ہے: میاں زاہد حسین

تجارتی معاہدوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، قطر اور پاکستان بڑے بزنس پارٹنر بن سکتے ہیں

بدھ 11 دسمبر 2019 18:07

قطر سے تجارتی تعلقات میں اضا فہ، وزیر اعظم عمران خان کا عظیم کا رنامہ ہے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر کی کاروباری برادری برادر اسلامی ملک قطر سے تجارتی تعلقات بڑھانے کے وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کرتی ہے اور یہ اُن کا عظیم کارنامہ ہے۔

اُن کے اس فیصلے سے دو طرفہ تجارت بڑھے گی جس سے ملک میں بیر وزگاری کم ہو گی جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ قطر سے تجارتی معاہدوں کے فیصلے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ دونوں ملک بڑے تجارتی رفیق بن سکیں۔ حکومت کے علاوہ نجی شعبہ بھی اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ 2022میں قطر میں فٹ بال کا ورلڈ کپ ہو رہا ہے اس لئے برآمدات کے علاوہ وہاں کھیلوں کے سامان اور فٹ بال کی فیکٹریاں بھی لگائی جا سکتی ہیں جس میں حکومت نجی شعبہ سے بھرپور تعاون کرے گی۔ورلڈ کپ کے دوران قطر میں سیکیورٹی کے شعبہ میں بہت سی نوکریوں کی ضرورت ہو گی جسے پاکستان احسن طریقہ سے پورا کر سکتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ قطر کی بڑی کمپنیاں پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں براہ راست سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں جنھیں ترغیبات دی جائیں تاکہ مزید کمپنیاں بھی پاکستان کا رخ کریں ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایل این جی پراجیکٹ کی کامیابی میں قطر نے بڑا تعاون کیا ہے جس سے اربوں ڈالر کی بچت ہوئی ہے جس پر ساری قوم انکی شکر گزار ہے۔قطر کے دیگر ممالک سے تنازعہ کے دوران پاکستان غیر جانبدار رہا جبکہ پاکستانی برآمد کنندگان نے بحران کے وقت قطر میں کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچا جبکہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات بڑھنے سے آمد و رفت بھی بڑھی ہے جس سے دونوں ممالک کی فضائی کمپنیوں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔گزشتہ سال دونوں ممالک کی تجارت 63 فیصد اضافہ کے ساتھ ساڑھے نو ارب ریال تک بڑھی ہے جبکہ تجارتی معاہدوں کی صورت میں اسکا حجم ایک سال میں دُگنا کیا جا سکتا ہے جبکہ قطر میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ تک لائی جا سکتی ہے۔قطر سے سالانہ400 ملین ڈالر کی ترسیلات موصول ہو رہی ہیں اور حکومتی اقدامات سے اسکے حجم میں اضافہ ہو گا جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کے ساتھ روپیہ بھی مستحکم ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد